نئی دہلی11/ستمبر (پریس ریلیز) جھارکھنڈمیں تبریز انصاری کے وحشیانہ قتل کے مقدمہ کی نوعیت تبدیل کرنے پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشدمدنی نے سخت افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل نہیں بلکہ حیوانیت اور درندگی کا ایک ایسا افسوسناک واقعہ ہے جس میں ایک بے گناہ اور بے بس انسان کو کچھ لوگوں نے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہماراملک ہندوستان صدیوں سے امن، اتحاداورفرقہ وارانہ ہم آہنگی…
جدہ: 10/ستمبر (ذرائع) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے اسکا اعلان کیا کہ سعودی عرب نے ایک سے زائد بار عمرے پر مقرر دو ہزار ریال فیس منسوخ کردی۔ پہلی مرتبہ عمرے پر کوئی فیس نہیں تھی۔ ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس مقرر کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق ڈاکٹر بنتن نے ایک سے زائد مرتبہ عمرے پر مقرر…
ممبئی 9/ ستمبر (پریس ریلیز) ممنو ع تنظیم داعش کے رکن ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار ملزمین محسن شیخ اور رضوان احمد کے مقدمہ میں آج ایک اہم سرکاری گواہ کی گواہی عمل میں آئی جس کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ وہ دوران تفتیش اے ٹی ایس کے دباؤ میں تھا اور اسی وجہ سے اس نے ملزمین کے خلاف بیان دیا تھا۔ یہ اطلا ع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر…
حیدرآباد: 10؍ستمبر (عصر حاضر) حضرت مولانا خالد سیف الله رحمانی سکریٹری و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حضرت مولانا محمد یوسف متالا حمۃ الله علیہ کی وفات علمی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے‘ وہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا نور الله مرقدہ کے ممتاز خلفاء میں تھے‘ برطانیہ بلکہ پورے یورپ میں انہوں نے سب سے پولے بر صغیر کے دینی مدارس…
نئی دہلی؛9؍ستمبر (پریس ریلیز) مغرب کے اولین دینی ادارہ’ دارالعلوم العربیہ الاسلامیہ ہولکومبے بری (یوکے) کے بانی اور عالم اسلام کی مشہور ومعروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا یوسف متالا کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند نے گہرے رنج والم کا اظہار کیا ہے ۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولاناقاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اپنے بیان میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل…