افکار عالم

سعودی حکومت کا بڑا اعلان ایک سے زائد عمرے پر مقرر2 ہزار ریال فیس ختم

جدہ: 10/ستمبر (ذرائع) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے اسکا اعلان کیا کہ سعودی عرب نے ایک سے زائد بار عمرے پر مقرر دو ہزار ریال فیس منسوخ کردی۔
پہلی مرتبہ عمرے پر کوئی فیس نہیں تھی۔ ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس مقرر کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ڈاکٹر بنتن نے ایک سے زائد مرتبہ عمرے پر مقرر فیس منسوخ کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کا اپنی طرف سے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہ سلمان نے زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کی تنظیم نو سے متعلق نیا فرمان جاری کیا ہے اسی میں ایک سے زائد بار عمرے کی فیس منسوخ کی گئی ہے۔
وزیر حج کا کہنا ہے کہ اس شاہی فیصلے کی بدولت سعودی وژن 2030 کا ایک بڑا ہدف مکمل ہوگا۔ ہدف 2030 تک سالانہ تین کروڑ عمرہ ویزوں کا اجراء اور عمرہ پر آنے والوں کا ارض مقدس میں استقبال ہے۔
وزیر حج نے مزید کہا کہ سعودی عرب حج اور عمرے کیلئے ویزوں کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس کے تحت حج اور عمرے پر آنے والوں کیلئے ایک طرف تو خدمات کا دائرہ پھیلایا جارہا ہے تو دوسری جانب انکا معیار پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔
بشکریہ اردو نیوز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×