۲۰۱۹ء کے انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں بی جے پی کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ۲۰۱۴ء کی انتخابی مہم میں ڈھیر سارے سبز باغ دکھا کر عوام کو اُلّو بنانے والی حکمراں جماعت آنے والے انتخابات کے لئے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کے ساتھ ایسے موضوعات کی تلاش میں ہے جن کو بنیاد بناکر ملک کے اکثریتی طبقہ کو پارٹی کے حق میں متحد کیا جاسکتا ہو، انتخابی…
گذشتہ ۳۰؍ اپریل ۲۰۱۸ئ کے اخبارات میں جموں وکشمیر کے نو منتخب ڈپٹی چیف منسٹر کا بیان پڑھ کر تن بدن میں آگ سی لگ گئی، یقین نہیں آتا کہ تعصب اور حیوانیت انسان کو اس قدر نچلی سطح پر بھی لے جاسکتی ہے جہاں آدمی کاضمیرمردہ ہوجاتا ہے اور اسے انتہائی درجہ کی درندگی اور انسانیت کو شرمسار کرنے والی حرکت بھی معمولی نظر آتی ہے، ڈپٹی چیف منسٹر نے اپنے عہدہ کا حلف…
دین و ایمان کے بعد اس دنیا میں انسان کو ملنے والی سب سے بڑی نعمت صحت و تندستی ہے ، جس کے بغیر دنیا کی ساری نعمتیں بے فیض ہیں، صحت سے محروم انسان نہ زندگی کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکتا ہے اور نہ دوسری نعمتوں سے استفادہ کرسکتا ہے، زندگی در اصل صحت ہی سے عبارت ہے ، دنیا و آخرت کے تمام سرفرازیاں صحت و تندرستی پر موقوف ہیں، صحت…
گزشتہ جمعرات کو ۲۱؍جون کی تاریخ گزری اس تاریخ کو دنیا بھر میں چوتھا عالمی یومِ یوگا منایا گیا وزیر اعظم نریندر مودی نے اترکھنڈ کے دارالحکومت دھرہ دون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FRI) میں تقریبا پچاس ہزار رضا کاروں کے ساتھ یوگا کیا ، مسٹر مودی کے ساتھ نوجوانوں بوڑھوں اور سیکوریٹی کے جوانوں نے بھی یوگا میں حصہ لیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا…
ترکی کے سابق صدر رجب طیب اردوغان ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے ، گذشتہ ۲۴ جون ۲۰۱۸ء کو انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ عالم اسلام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ ترکی کے مرد مجاہد طیب اردغان کی فتح کو عالم اسلام اور امت مسلمہ کے لئے فالِ نیک قرار دیاجارہا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب کی دوڑ میں عوامی اتحاد کے رجب طیب اردغان، جمہوریت عوام پارٹی کے…