افکار عالم

گورنر مکہ خالد الفیصل نے حرم مکی میں غسل کعبہ کا باوقار عمل انجام دیا

مکہ مکرمہ: 16؍ستمبر (ذرائع)  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے پیر کو غسل کعبہ کی رسم ادا کی ۔عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے غسل کعبہ دیا گیا ۔ اندرونی دیواروں کو بھی عرق گلاب کی دھونی دی گئی اور آب زمزم سے تر کپڑے سے صاف کیا گیا۔
اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان ،مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علما، وزراء ،کلید برداران کعبہ اور مقامی شہری شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×