حیدرآباد و اطراف

عوام کی سہولت کے لیے نمائش سوسائٹی نے NUMAISHموبائل اپلیکیشن متعارف کروایا

حیدرآباد:16؍جنوری (عصرحاضرنیوز)  کل ہند صنعتی نمائش سوسائٹی کی جانب سے اب زائرین کی سہولت کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن ‘NUMAISH’ متعارف کروایا گیا ہے۔ موبائل ایپ جو کہ چار زبانوں بشمول تیلگو، ہندی، اردو اور انگریزی میں دستیاب ہے، ایپل اور اینڈرائیڈ ایپ اسٹورز میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ NUMAISH زائرین کو تلاش کرنے اور خریداری کرنے، تفریحی مقامات تک رسائی، اور مختلف تقریبات پر اپ ڈیٹ رہنے کی اجازت دے گا۔ آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن سوسائٹی (AIIES) کے نائب صدر اشون مارگم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اسٹورز اور دکانیں تلاش کرنے اور رائے دینے کے لیے استعمال کریں۔ NUMAISH موبائل ایپلیکیشن سے توقع ہے کہ وہ زائرین اور نمائش انتظامیہ دونوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ AIIES کے اعزازی سکریٹری وی سائناتھ دیکر شاستری نے کہا کہ موبائل ایپ صارفین کے تجربے کو بھی بہتر بنائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing