دارالعلوم حیدرآباد میں ہوگا مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھراپردیش کا اجلاسِ عام
حیدرآباد: 5؍دسمبر (پریس نوٹ) مولانا محمد بن عبدالرحیم بانعیم مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کی اطلاع کے بہ موجب مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھراپردیش کا اجلاس عام بتاریخ :15؍جمادی الاول 1444ھ مطابق 10؍ڈسمبر 2022ء بروز ہفتہ بمقام جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد زیر صدارت حضرت مولانا اکبر صاحب مفتاحی دامت برکاتہم منعقد ہونے جارہاہے، جس میں درج ذیل اہم ترین عناوین پر علماء کرام کے پُر مغز خطابات ہوں گے۔ تحفظ مسلک ِ دیوبند اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم‘ فتنہ ارتداد ــــــــ اسباب اور سد باب کے عنوان پر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم‘ مدارس کے قانونی معاملات ومالی نظام کی شفافیت کے عنوان پر مفتی عبدالمھیمن اظہر القاسمی‘ اور دینی مدارس میں عصری نصاب کی شمولیت اہمیت اور طریقہ کار کے عنوان پر مولانا محمد عمر عابدین قاسمی کے خطابات ہوں گے۔ اس اجلاس میں ان شاء اللہ عارف باللہ امیر شریعت حضرت مولاناشاہ جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم‘‘ ‘ کے علاوہ حضرت مولانا خالد بیگ ندوی صاحب حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی صاحب برکاتہم کے قیمتی اور کلیدی خطابات ہوں گے۔ مفتی عظیم الدین جنید انصاری مہمانوں سے اظہار تشکر کریں گے۔ اس موقع پر مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا کے جمیع ذمہ داران نے نظماء مدارس سے درخواست کی ہے کہ مجلس علمیہ کے اس اجلاس میں اپنے اپنے مدارس کے اساتذہ کرام کو ضرور روانہ کریں اور رخصت کو بکار ِ مدرسہ شمار فرمائیں۔ نیز اضلاع کے علماء کرام سے گذارش ہے کہ جمعہ ہی کی رات کو جلسہ گاہ پہونچ جائیں، قیام اور طعام کا نظم 10:30 بجے تک رہے گا۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ پروگرام ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مبارک مجلس کو بحسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے آمین یا رب العالمین