حیدرآباد: 8؍جون (پریس ریلیز) مدرسہ اسلامیہ ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبرى رضی اللہ عنہا للبنات یاقوت پورہ حیدرآباد انڈیا جو پچھلے تقریبا 17 سالوں سے خدمت دین میں مصروف ہے جس میں خواتین اور طالبات کی دینی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے الحمد للہ ۔
مدرسہ ھٰذا کے تعلیمی شعبے: شعبہ حفظ۔ شعبہ ناظرہ۔ شعبہ تجوید۔ شعبہ عالمیت۔ شعبہ خواتین۔ شعبہ ہفتہ واری اجتماع بروز جمعرات۔ 2:30تا 4:30۔ شعبہ دوسالہ عالمہ و فاضلہ کورس (آن لائن) 11:00 تا 2:00 (دن)۔پیر تا جمعہ تعلیم ہوگی۔ شعبہ 40 روزہ صراط مستقیم کورس۔( آن لائن) 4:30 تا 5:30 ( دوپہر )۔پیر تا جمعرات الحمدللہ بہ حسن و خوبی چل رہے ہیں۔
ملک و بیرون ملک کی خواتین و طالبات کے لئے اس آن لائن شعبہ کا آغاز کیا گیا ہے جس کی سرپرستی الحمد للہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ(ترکی) فرماتے ہیں۔ تمام معزز خواتین اور طالبات کو ان تمام شعبوں میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختصر وقت میں تعلیم دین حاصل کرکے دنیا و آخرت کی سرخروئی حاصل کرتے ہوئے خود بھی شرکت فرمائیں اور اپنے احباب، رشتہ داروں کی توجہ دینی تعلیم کی جانب مبذول کرائں۔
رابطہ کے لیے: مدرسہ اسلامیہ ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبرى رضی اللہ عنہا للبنات حیدرآباد انڈیا۔ فون نمبر:9866225807 9866460658.