حیدرآباد و اطراف

فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ساؤتھ آفریقہ‘ ماریشس‘ ری یونین اور دبئی کے لیے روانہ

حیدرآباد: 4؍ڈسمبر (پریس ریلیز) مفتی اشرف علی قاسمی (استاذ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد) کی اطلاع کے مطابق فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب آج بروز بدھ 4؍دسمبر اپنے فرزند مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نائب ناظم المعہد العالی الاسلامی کے ساتھ  مختلف ممالک ساؤتھ افریقہ، ماریشس، ری یونین اور دبئی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ میں دار العلوم الاسلامیہ جوہانسبرگ میں ختم بخاری کا درس دیں گے، نیز علما کے لیے ایک خصوصی تربیتی پروگرام میں "مسلم و غیر مسلم تعلقات__ فقہ اسلامی کی روشنی میں” کے عنوان سے محاضرہ پیش کریں گے، اسی طرح شہر ڈربن میں علما اور اصحاب افتا کے لیے تربیتی پروگرام میں بہ حیثیت محاضر شرکت کریں گے۔ اس سفر میں اسلامک بینک کاری پر بھی اسلامی مالیاتی اداروں کے اسکالرس سے خطاب کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ کا یہ سفر 4 تا 13 دسمبر جاری رہے گا۔
ساؤتھ آفریقہ سے ماریشس اور ری یونین بھی تشریف لے جائیں گے، واضح رہے کہ ری یونین فرانس کی کالونی ہے، اور مسلمانوں کی وہاں بڑی آبادی رہتی ہے، یہاں کے معروف اسلامی ادارہ دارالعلوم اشرفیہ میں ختم بخاری کا درس دیں گے، نیز شہر کے دانشوروں اور علما کو مخاطب کریں گے۔ خاص طور پر پوروپی ملکوں میں مقیم مسلمانوں کے جدید فقہی مسائل پر محاضرات پیش کریں گے۔ مولانا رحمانی 14تا 19 دسمبر ری یونین میں قیام کریں گے۔
دبئی میں اسلامی بینک کاری اور دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اہل علم و دانش کی مختلف نشستوں کو مخاطب کریں گے۔ انشاء اللہ 24 دسمبر کو مولانا رحمانی حیدرآباد واپس ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سفر میں مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی (نائب ناظم المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد و جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ) بھی مدعو ہیں، ساؤتھ افریقہ میں دارالعلوم الاسلامیہ جوہانسبرگ میں "علم حدیث” پر منعقد ہونے والے سیمینار میں اپنا مقالہ بعنوان "صحاح ستہ کے تئیں علما دیوبند کی علمی خدمات” پیش کریں گے، نیز مختلف علمی نشستوں میں وہ خطاب کریں گے۔ مولانا عابدین ری یونین میں Discover islam (اسلام کو دریافت کریں) کے عنوان سے دانشوروں کا ایک ورکشاپ لیں گے، نیز طریقہ تدریس، اسلامیانۂ نصاب (islamaisition of Curriculum) جیسے موضوعات پر مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×