حیدرآباد و اطراف

ٹولی چوکی میں جمعیۃ علماء کی ٹیم امدادی کاموں میں مصروف

حیدرآباد: 14؍اکتوبر (عصر حاضر) شہر حیدرآباد میں مسلسل بارش کی وجہ سے علاقہ ٹولی چوکی شدید متأثر ہے‘ متعدد کالونیوں میں  لوگ گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی کی ٹیم کل رات سے میدانِ عمل میں مصروف ہے۔ اس ٹیم نے کل رات بہت سارے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں بھرپور تعاون کیا اور الحمدللہ آج بھی ریسکیو ٹیم کے ساتھ معاونت کی۔ ایسے لوگ جن کو گھروں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا ان لوگوں تک کھانا وغیرہ بھی پہنچایا گیا،حضرت مولانا مفتی محمد عبد المغنی مظاہری صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد اور مولانا سید مصباح الدین حسامی صدر جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی کی ہدایت پر حافظ محمد عمر، مولانا احمد بن موسی صاحب،حافظ صلاح الدین صاحب، حافظ محمد اویس صاحب وغیرہ نے پہنچ کر ریسکیو ٹیم کا ساتھ دیتے ہوئے یہ خدمات انجام دی،
ان شاءاللہ ضرورت پڑنے پر مزید خدمات انجام دی جائیگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×