حیدرآباد و اطراف

سی اے اے کے خلاف ٹولی چوکی میں ہوگا ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی و دیگر طبقات کا مشترکہ عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام

حیدرآباد: 9/جنوری (عصر حاضر) مولانا سید مصباح الدین حسامی کی اطلاع کے بموجب سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد حلقہ ٹولی چوکی،گولکنڈہ و دیگر دینی، ملّی، سماجی اور سیاسی تنظیموں کے زیر اہتمام CAA, NPR, NRC کے خلاف ہندو، مسلم، دلت، آدیواسی، سکھ، عیسائی و دیگر طبقات کا مشترکہ احتجاجی جلسہ عام ان شاءاللہ بتاریخ 11/جنوری 2020ء بروز ہفتہ شام 6بجے تا 10:30بجے شب بمقام میجسٹک گارڈن، ٹولی چوکی حیدرآباد منعقد ہوگا۔ اس احتجاجی جلسہ عام میں شہر کے مختلف مسالک کے علماءکرام، سماجی، سیاسی قائدین و دانشوران اور غیر مسلم برادران وطن سی اے اے این آر سی اور این پی آر مضمرات پر روشنی ڈالیں گے۔ سید مصباح الدین حسامی، قاضی علیم الدین حسامی فیاض خان خالدی، سید اسماعیل، مرزا رفیع اللہ بیگ، عبدالعلیم وجمیع اراکین نے آپ تمام حضرات سے گزارش کی ہیکہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر جلسہ کو کامیاب بنائیں۔ رابطہ کیلئے ان نمبرات 9440596555/ 9948683120 پر کال کریں۔
نوٹ:خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×