حیدرآباد و اطراف

جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام تلنگانہ اور آندھرا کے 365 مقامات پرجلسہائے سیرت النبیﷺ‘ محافل حمد ونعت‘ اور سیرت کوئیز مقابلوں کا انعقاد

حیدرآباد: 3؍نومبر(پریس ریلیز)محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے بیان میں کہا کہ سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی انسانی تاریخ کی وہ منفرد اور ممتاز ترین شخصیت ہے جس کے حالات زندگی، عادات و اطوار، ارشادات و فرمودات، اور اخلاق حسنہ اس قدر تفصیل کے ساتھ تاریخ کے صفحات پر موجود ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی زندگی ایک کھلی کتاب کے طور پر نسل انسانی کے سامنے ہے اور آپکی معاشرتی و خاندانی حتیٰ کہ شخصی اور پرائیویٹ زندگی کا بھی کوئی پہلو تاریخ کی نگاہوں سے اوجھل نہیں رہا۔ اسے محض اتفاق قرار نہیں دیا جا سکتا کہ انسانی تاریخ اپنے دامن میں جناب رسول اللہ کے سوا کسی اور شخصیت کے احوال و اقوال کو اس اہتمام کے ساتھ محفوظ نہیں رکھ سکی۔ بلکہ یہ قدرتِ خداوندی کا اظہار اور اللہ تعالیٰ کے تکوینی فیصلے کا آئینہ دار ہے کہ جب اللہ رب العزت نے اپنے پاکیزہ کلام قرآن کریم میں جناب محمد رسول اللہﷺ کی زندگی کو پوری نسل انسانی کے لیے اسوہ اور نمونہ قرار دیا تو اس اسوہ حسنہ او رنمونہ کامل کا اپنی تمام جزئیات و تفصیلات کے ساتھ تاریخ کے صفحات پر محفوظ رہنا اس حکم خداوندی کا تقاضہ ہے۔چناچہ ریاستی جمعیتہ علماء کی جانب سے حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی ہداہت پر دونوں ریاستوں میں نئے نسل کو آپ ﷺ کے سیرت طیبہ سے واقف کرنے کیلئے گزشتہ (۸۱) سالوں سے سیرت النبیﷺ کہ جلسہ اور سیرت کوئز مقابلہ اور تحریر مسابقہ منعقد ہوتے آرہے ہیں۔جس میں مسلم لڑکے لڑکیوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم لڑکے اور لڑکیاں بھی حصہ لیتے ہے،اور جو اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہے ان کو گراں قدر انعامات سے نوازا جاتا ہے،اور خاص بات یہ ہے کہ اکثر اعلی نمبرات سے غیر مسلم لڑکے اور لڑکیاں پاس ہوتے ہے۔امسال بھی ریاستی صدر محترم مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی ہدایت پر دونوں ریاستوں کے جمعیتہ علماء کے ذمہ داران نے اپنے اپنے اضلاع منڈلوں،اور تعقلہ جات میں کم وبیش (365) مقامات پر سیرت النبی ﷺ کے جلسہ منعقد کیے اسی کے ساتھ سیرت النبی ﷺ پر تحریری مسابقہ اور سیرت کوئز مقابلہ ہوئے۔ جو طلباء اور طالبات ان میں حصہ لئے طلباء اور طالبات کی ہمت افزائی کیلئے ریاست کے مؤقر علماء کرام کے ساتھ بیرونی ریاستوں کے ممتاز علما ء کرام کو مدعو کرکے ان کے دست مبارک سے گراں قدر انعامات سے نوازاگیا ہے۔اسی طرح آپ ﷺ کی شان عقیدت میں نعت محفل کا ضلع نرمل, ضلع نظا م آباد, ضلع حیدرآباد, ضلع وقارآباد, آرمور ضلع نلگنڈہ کے علاوہ مختلف مقامات پر انقاد عمل میں آیا اس میں شاعر الاسلام حضرت مولانا احسان محسن صاحب کے علاوہ ملک اور شہر کے نامور مہمان شعراء کرام نے اپنا نعت کلام پیش کیا ان پروگرام میں علماء حفاظ اور معززین شہر نے اس میں شرکت کرتے ہوئے شعراء کرام کو دادوتحسین سے نواز۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing