حیدرآباد و اطراف

دارالعلوم حیدرآباد میں جلسہ اعتراف خدمات مولانا رحیم الدین انصاری، کتاب "تذکرہ انصاری” کا رسم اجراء

حیدرآباد: 29؍دسمبر(عصرحاضر) مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا محمد رحیم الدین انصاری سابق ناظم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد و رکن تاسیسی آل آنڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ  کے اعتراف خدمات میں بتاریخ یکم/جنوری2023ء مطابق 7/جمادی الثانی 1444ھ بروز اتوار9:30بجے صبح احاطہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم شیورام پلی حیدرآبادمیں "جلسہ اعتراف خدمات”  منعقد ہورہا ہے جس کی صدرات حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ صاحب (مہتمم جامعہ) اور نگرانی مفتی محمد عظیم الدین جنیدانصاری (ناظم جامعہ) فرمائیں گے۔ اس اجلاس میں مہمانان خصوصی حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم‘ جناب الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب رکن پارلیمنٹ حیدرآباد‘ حضرت مولانا مفتی محمد خلیل احمد صاحب نظامی‘ حضرت مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب‘ حضرت مولانا شاہ سید مصطفی رفاعی قادری ندوی صاحب‘حضرت مولانا ضیاء الدین نیر صاحب قاسمی‘حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب‘حضرت مولانا محمد امیراللہ خان صاحب قاسمی‘حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی‘حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب‘ حضرت مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم صاحب‘حضرت مولانا محمد خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی‘ حضرت مولانا عبدالقوی صاحب‘ حضرت مولانا محمد طاہر صاحب قاسمی‘حضرت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب‘حضرت مولانا محمد بن عبدالرحیم بانعیم صاحب مظاہری‘ حضرت مولانا عبدالستار صاحب قاسمی‘حضرت مولانا محمد شریف احمد صاحب مظہری گلبرگہ‘حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب اپنے اپنے تاثرات پیش کریں گے۔ اسی اجلاس میں "تذکرہ انصاری”کا رسم اجراء بھی عمل میں آئے گا۔ اس اہم اجلاس میں مع دو ست واحباب شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×