حیدرآباد و اطراف
حیدرآباد: فون پر بات کرتے ہوئے خاتون کو ویکسین کا ڈبل ڈوز دینے کے بعد نرس فرار
حیدرآباد: 20؍جون (عصرحاضر) فون پر بات کرتے ہوئے ایک نرس نے خاتون کو کوویڈ کے دو ڈوز انجکشن دے دیئے ۔یہ واقعہ رنگاریڈی کے کنٹولورگاوں میں پیش آیا۔دو ڈوز انجکشن دینے پر یہ خاتون بے ہوش ہوگئی۔اس کو علاج کیلئے ونستھلی پورم کے اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔اس خاتون کا تعلق عبداللہ پور میٹ سے ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد نرس وہاں سے فرار ہوگئی۔بتایاجاتا ہے کہ اس تعلق سے پولیس سے شکایت کی گئی جو معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔