ٹی ایس آر ٹی سی نے حیدرآباد ، سکندرآباد میں ہوم ڈلیوری سروسز کا آغاز کیا
حیدرآباد: 10؍دسمبر (عصر حاضر) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) نے ریاست میں بلک سامان کی نقل و حمل کے مطالبے کو پورا کرنے اور لوگوں کو ہوم ڈیلیوری خدمات کو آسان بنانے کے لئے جمعرات کے روز حیدرآباد اور سکندرآباد میں ہوم ڈلیوری پارسل خدمات کا آغاز کیا۔
جمعرات کو ٹرانسپورٹ بھون میں پارسل سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ پیووادا اجے کمار نے کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ، "ٹی آر ایس ٹی سی کا مقصد تلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے لئے تیز ، قابل اعتماد اور موثر پارسل خدمات فراہم کرنا ہے۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے قریب 1250000 پارسل کامیابی کے ساتھ فراہم کیے ہیں۔
ٹی ایس آر ٹی سی حکام کے مطابق 147 بس اسٹیشنوں پر پارسل خدمات شروع کی گئی ہے۔ فی الحال ، پارسل خدمات دستی طور پر کاؤنٹروں پر چل رہی ہیں جن میں ایم جی بی ایس اور جے بی ایس بس اسٹیشنز شامل ہیں۔