حیدرآباد و اطراف

مصلیوں کے استقبال کے لیے مساجد میں انتظامیہ تیار‘ سماجی فاصلے کا لحاظ کرتے ہوئے صفیں ترتیب دی جارہی ہے

حیدرآباد: 7؍جون (عصر حاضر) کورونا وائرس کے قہر کے دوران میں مساجد میں محض پانچ مصلیوں کے ساتھ باجماعت نماز کی اجازت دی گئی تھی اب ملک بھر میں مرکزی ہدایات کے مطابق 8؍جون سے مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھل رہی ہیں‘ اور عام مصلیوں کے لیے بهی باجماعت نماز کی اجازت رہے گی۔ ایسے میں شہر حیدرآباد و ریاست تلنگانہ کی متعدد مساجد میں صاف صفائی کا خاص اہتمام شروع کردیا گیا ہے اور سماجی فاصلہ کا اہتمام کرتے ہوئے مصلیوں کی سہولت کے لیے صفیں مرتب کی جارہی ہیں۔ شہر حیدرآباد کے معروف عالم دین دارالعلوم حیدرآباد کے استاذ حدیث و فقہ مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مفتی صاحب نے کہا ہے کہ ’’فاصلہ کا لحاظ کرتے ہوئے مسجد کی صفوں میں پٹیاں لگا دی گئیں ہیں ایسی پٹیوں کا لحاظ کرنے سے کئی مسائل بآسانی حل ہو جائیں گے۔ سماجی فاصلہ بھی برقرار رہے گا اور مصلیوں کا آپسی تنازعہ کا بھی کوئی شائبہ نہیں رہے گا’’۔

شہر حیدرآباد میں دعوت و تبلیغ کا مرکز جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے صفوں کو ترتیب دے دیا گیا ہےاسی طرح مسجد حسینی وجئے نگر کالونی و دیگر مساجد میں اس طرح کی ترتیب دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×