حیدرآباد۔ 29 ڈسمبر (نیوز فیر سرویس)جناب رؤف الدین کچیری والے صدر نشین حج کمیٹی کرناٹک نے آج جمعرات کو حج ہاؤز نامپلی میں حج کمیٹی کے دفتر میں جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے شخصی ملاقات کرکے حج کیمپ 2022 کی کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی کارکردگی سے میں بے حد متاثر ہوں۔ اور ایک عرصہ سے جناب محمد سلیم صاحب سے شخصی طور پر ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ جناب رؤف الدین کچیری والے صدر نشین حج کمیٹی کر ناٹک نے جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو مرکزی وزیر شریمتی سمرتی ایرانی کی جانب سے ”بیسٹ ایمبارکیشن پوائنٹ 2022“ کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا جناب سلیم صاحب دیرینہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ تلنگا نہ اسٹیٹ وقف بورڈ میں صدر نشین کی حیثیت سے دس برس تک نمایاں خدمات انجام دیں۔ اب تلنگا نہ ا سٹیٹ حج کمیٹی کے صدر نشین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے جناب رؤف الدین کچیری والے صدر نشین حج کمیٹی کرناٹک کو شال اوڑھ کر تہنیت پیش کی۔ جناب رؤف الدین کچیری والے صدر نشین کرناٹک حج کمیٹی نے تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ملازمین کی کارکردگی کی ستائش کی۔ اور کہا کہ یہاں کے ملازمین حج کیمپ کے موقع پر دل و جان سے محنت و لگن سے ہر حج کیمپ کو کامیاب بنانیکی کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر مسرس عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی، محمد نورالدین (انچارج ایڈمین سیکشن)، غلام محی الدین عابد (اکاؤنٹینٹ)، سید کبیر (انچارج ان و رڈ سیکشن)، کے۔ مہیش انچارج کمپیوٹر سیکشن، آصف حسین، عارف الدین احمد میڈیا کنسلٹنٹ، خواجہ نصیر الدین، محمد فرید، ریاست حسین کے علاوہ تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ملازمین موجود تھے۔