حیدرآباد و اطراف

دارالعلوم رحمانیہ میں سالانہ دو روزہ تقریری مسابقتی اجلاس

حیدرآباد 16؍جنوری ؍ (پریس نوٹ)مولانا سعید الظفر قاسمی نگران انجمن تہذیب الکلام کی اطلاع کے مطابق جنوبی ہند کی معروف دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ حیدر آباد میں طلبہ عزیز کی محبوب انجمن تہذیب الکلام کے تحت بتاریخ 25 ،26 جمادی الاخری 1444ھ مطابق 18، 19 جنوری 2023ء بروز چہارشنبہ و جمعرات دو روزہ سالانہ اختتامی و مسابقتی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے، جو جملہ چار نشستوں پر مشتمل رہے گا،دونوں دن پہلی نشست صبح 8:15 تا ظہر، جبکہ دوسری نشست بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔ جس میں طلبہ کرام عربی، اردو اور دیگر علاقائی زبانوں میں تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جس میں بہ حیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد با نعیم صاحب مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ، قاری خواجہ ضیاء الدین صاحب نائب ناظم مدرسہ فیض العلوم سعیدآباد وغیرہ تشریف لائیں گے، جب کہ شہر و ریاست کے ممتاز علمائے کرام حکم کے فرائض انجام دیں گے۔
مولانا نجم الحسن صاحب نے قارئین سے گزارش کی ہے کہ تشریف لا کر طلبہ کی ہمت افزائی فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×