حیدرآباد و اطراف

گچی باؤلی میں بے قابو لاری کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوری بوائے ہلاک ‘ دیگر 9 زخمی

حیدرآباد: 26؍دسمبر (عصرحاضر) منگل کی علی الصبح گچی باؤلی میں ایک سڑک حادثہ کا شکار فوڈ ڈیلیوری ایگزیکٹیو کی موت ہوگئی اور چند دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، ایک تیز رفتار ٹپر لاری نے وپرو جنکشن ٹریفک سگنل پر انتظار کر رہی گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے میں فوڈ ڈیلیوری ایگزیکٹو جو ٹریفک سگنل پر اپنی موٹر سائیکل پر انتظار کر رہا تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ "ٹپر لاری کے ڈرائیور نے اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور وہ دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گیا جو سگنل پر انتظار کر رہی تھیں۔ ایک شخص ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے،” گچی بوولی پولیس نے بتایا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing