حیدرآباد و اطراف

جامعہ اشاعت الخیر طیبہ کالونی شاہین نگر میں جدید داخلوں کا آغاز

جامعہ اشاعت الخیر طیبہ کالونی ایرہ کنٹہ شاہین نگر زیر نگرانی وسرپرست اعلیٰ حضرت مولانا احمد عبد اللہ طیب صاحب القاسمی دامت برکاتہم العالیہ بانی وناظم اشاعت الخیر چیاریٹیبل ٹرسٹ حیدرآباد قائم ہے جہاں پر خصوصیت کیساتھ پنچسالہ شعبۂ عالمیت کی ماہر وتجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ بہترین قیام وطعام کے تمام تر سہولیات کیساتھ تعلیم دی جاتی ہے ۔جامعہ کے فارغ التحصیل طلبہ فراغت کے بعد بڑے ادارے دارالعلوم دیوبند ودیگر جامعات کا دودہ حدیث کیلیے رجوع کرتے ہیں ان شاءاللہ جامعہ هذامیں۱۲شوال۱۴۴۳ھجری ۱۳مئ ۲۰۲۲عیسوی بروز ہفتہ جدید داخلوں کا آغاز ہونے جارہاہے خواہشمند طلبہ داخلہ کیلیے عجلت کریں
خصوصیات جامعہ
الف)ماہر وتجربہ کار علماء ومفتیان کرام
ب)فن عربی و عبارت پر عبور
ج)عربی و اردو انجمن کا قیام
د)مقالہ نویسی وخوشخطی پر توجہ
ھ)بہترین قیام وطعام کی سہولت

شرائط داخلہ جامعہ هذا
الف)اول عربی میں داخلہ کیلیے حافظ قرآن اردو سے اچھی طرح واقفیت املاء نویسی پر عبور ذہین طالب علم ہونا شرط ہےورنہ دور قرآن مجید کیساتھ اعدادیہ میں داخلہ ہوگا
ب)دیگر درجات دوم عربی سوم عربی چھارم عربی پنجم عربی میں داخلہ بذریعہ امتحان ہوگا منتخب کردہ نصاب تعلیمی اہلیت داخلہ کیلے شرط ہے
ج) طالب علم کی عمر ۱۰ سال سے زیادہ ہونا چاہیے
د) آدھار کارڈکازیراکس دو عدد فوٹوز

نوٹ: شعبہ حفظ قرآن وناظرہ دارالاقامہ میں محدود داخلے ہیں اسلیے داخلہ کیلیے رجوع کریں
نیز قدیم طلبہ کسی بھی حال میں مذکورہ تاریخ میں جامعہ پہنچ کر اپنی کارروائی کرلیں ورنہ داخلہ کالعدم کردیا جائیگا۔
مزید تفصیلات
کیلیے صدر مدرس مولانا احمد اسعد اللہ ذاکر صاحب الاسعدی سے رابطہ کریں
9030535784
9000234903

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing