حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ میں انٹرسالِ دوم کے نتائج کا اعلان‘ 4,51,585طلباء کامیاب قرار

حیدرآباد: 28؍جون (عصرحاضر) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن  نے پیر کے روز انٹرمیڈیٹ سالِ دوم  کے نتائج کا اعلان کیا۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سرکاری طور پر نتائج جاری کیے۔ مجموعی طور پر 4,51,585 طلباء کامیاب قرار دیئے گئے ہیں جن میں سے 2,28,754 لڑکیاں اور 2,22,831 لڑکے ہیں۔

جبکہ قریب 1,04,886 طلباء نے گریڈ-اے حاصل کیا ، 61،887 طلباء نے گریڈ-بی اور 1,08,093 نے گریڈ-سی حاصل کیا۔ جن طلبا نے امتحان کے لئے اندراج کیا ہے وہ tsbie.cgg.gov.in پر نتائج چیک کرسکتے ہیں۔
مارکس میمو میں غلطیوں کے لیے بورڈ نے طلباء سے 040-24600110 پر کال کرنے کو کہا۔

حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کوویڈ 19 وبائی بیماری کے پیش نظر منسوخ کردیئے تھے۔ طلباء کو چند مضامین میں سال اول کے نمبرات کی بنیاد پر الاٹ کیے گئے ہیں اور پریکٹیکل میں انھیں مکمل نمبر دیئے گئے ہیں۔ پچھلے سال امتحانات میں فیل ہونے والے طلبا کو کم سے کم 35 فیصد نمبر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ، بورڈ نے کہا کہ جو طلبہ نمبروں سے مطمئن نہیں ہیں وہ صورتحال بہتر ہونے پر امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×