جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کے زیراہتمام تجہیز وتکفین تربیتی ورکشاپ
حیدرآباد،17؍ستمبر(نامہ نگار)حافظ سید احمد آصف کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ہند حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کے زیراہتمام حضرت مولانا محمد الیاس احمد رشادی وقاسمی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت اور حضرت مولانا مفتی محمد ابوبکر جابر قاسمی صاحب دامت برکاتہم کی زیر نگرانی تجہیز وتکفین پر مشتمل ایک تربیتی ورکشاپ بتاریخ 20/ ستمبر/2020ء مؤرخہ ۲/ صفر المظفر /۱۴۴۲ھ بروز اتوار، ظہر تا عصر مسجد اعراج کارمیکا نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد منعقد کیا جارہا ہے جس میں بحیثیت مہمان مقرر مولانا آصف صاحب اسعدی استاذ الحدیث مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش حیدرآباد شرکت فرمائیں گے اور مکمل بالتفصیل میت کے احکام ومسائل کو عملی طور پر بھی بیان فرمائیں گے۔ نیز انکے علاوہ دیگر علماءکرام ومفتیان عظام کے اس موضوع پر تربیتی درس بھی ہوں گے، نیز اختتام ورکشاپ سوالات و جوابات کی نشست بھی ہوگی ان شاء اللہ۔ لہذا جمیع مسلمانان عظام سے مع دوست واحباب نیز اسی طرح علماء ائمہء مساجد و دینی خدام سے خصوصاً اس اہم و ضروری ورکشاپ میں شرکت کی اپیل مولانا عبدالخبیر مظاہری، حافظ عبدالرحمن حلیمی، جناب خلیل صاحب، جناب جہانگیر صاحب، جناب ساجد جناب عبدالکریم، خدام و کارکنان جمعیۃ علماء ہند حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد نے کی ہے۔ رابطہ برائے تفصیلات 9000757347