حیدرآباد و اطراف
جدوجہد، ذوق اور وسعت ظرفی سے ہنر میں کمال پیدا ہوتا ہے
حیدرآباد 25؍نومبر (عصر حاضر)صفا بیت المال ٹیلرنگ سنٹر کی تقریب تقسیم اسنادات سے نائب صدر کا خطاب
صفا بیت المال انڈیا کے زیر اہتمام حیدرآباد کے متعدد مقامات پر قائم ٹیلرنگ سنٹرس کے فائنل امتحانات میں کامیاب طالبات و خواتین میں 25؍نومبر کو مرکزی دفتر صفا بیت المال پر تقریب تقسیم اسنادات منعقد ہوئی، جس کی صدارت مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال نے کی ۔ اس موقع پر مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی نائب صدر نے طالبات و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فن کے حصول میں صد فیصد حاضری صد فیصد کامیابی کی ضامن ہے، جن طالبات نے اس چھ ماہی کورس میں صد فیصد حاضری دی گوکہ ان کے نمبرات کم ہوں مگر وہ صدفیصد کامیاب ہیں اور وہ قابلِ مبارکباد بھی ہیں۔ نائب صدر صفا بیت المال نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنر میں کمال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کہ اس ہنر کے حصول کیلئے انتھک محنت و جدوجہد کی گئی ہو اور اس ہنر کو ذوق و شوق سے حاصل کیاگیا ہو۔ اس فن میں کمال پیدا ہونے کیلئے ہنر حاصل کرنے والوں میں وسعتِ ظرفی ہونی چاہئے، جس فن کو آپ نے حاصل کیا ہے اس فن کو دوسروں تک وسعتِ ظرفی کے ساتھ پہنچائیے۔ اگر آپ اپنے محلہ کے لوگوں کے کپڑے سینے پر اکتفاء کرتی ہیں تو آپ کے محلہ میں صرف سلوائی کی ایک دکان قائم ہوگی، لیکن اگر آپ اپنے محلہ کے سینکڑوں افراد کو وہ فن سکھائیں گی تو آپ کا محلہ سلوائی کی مارکٹ بن جائے گا۔ آج آپ ایک پودا عوام کے لئے لگاتے ہیں تو وہ پودا چند سالوں کے بعد سینکڑوں افراد کو پھل دے گااور اس کا اجر و ثواب آپ کو برابر ملتا رہے گا، اسی طرح آپ کے فن سے جب تک لوگوں کو روزگار ملتا رہے گا آپ کو اس کا ثواب ملتا رہے گا۔ اس اجلاس میں تربیت یافتہ خواتین و طالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور اپنی معلمات کی خوبیاں بیان کیں کہ ان معلمات نے انہیں پوری دلچسپی و دلجمعی کے ساتھ ہنر سکھایا اور اس قابل بنایا کہ ہم اپنا روزگار حاصل کرسکیں۔ بعض طالبات نے یہ بھی کہا کہ ہم اس ہنر سے اپنے شوہر کی معیشت کو مستحکم کریں گی۔ واضح ہوکہ صفا بیت المال کے اس شعبہ سے ہزاروں خواتین نے ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کی اور سینکڑوں خواتین برسرِ روزگارہیں۔