حیدرآباد 4ستمبر۔تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ضلع کے وردھنا پیٹ منڈل اوپرپلی چوراہے پربس نے بائیک کو ٹکر دے دی۔یہ بائیک سوار، سڑک کو عبور کررہا تھا۔اس حادثہ میں بائیک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حادثے کنڈکٹر نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 30 مسافرینسوار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے وردھنا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
کانپور۔ ایک صدی سے زائد عرصہ سے اٹھنے والا ایشیاء کا سب سے بڑا جلوس جس کی قیادت اور انتظامات آزادی کے بعد سے شہری جمعیۃ علماء کرتی چلی آرہی ہے اور جس کے حسن انتظام کی تعریفیں زبان زد عام ہیں، اس جلوس کو عمدہ، بہترین اور منظم انداز میں نکالنے میں محکمۂ پولیس کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ…
حیدرآباد: شہر کے لیے آئی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعتدال سے بھاری بارش کی وارننگ کے بعد، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ویجیلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (EVDM) نے بارش سے متعلق امداد کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔شہری بارش سے متعلق مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے GHMC-DRF (ڈیزاسٹر رسپانس فورس) کی مدد کے لیے 040-21111111 یا 9000113667 پر ڈائل کر سکتے ہیں۔ای وی ڈی ایم کے…
حیدرآباد۔4؍ستمبر (عصرحاضرنیوز) ایک سال کے وقفے کے بعدنیکلیس روڈ پر 14 واں نرسری میلہ جس نے شہر بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں، خاص طور پر باغبانی کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ وہ پھولوں، سجاوٹی اور سبزیوں کے بیجوں اور متعدد اقسام کے پودوں کے ساتھ ساتھ باغبانی کے چمکدار اوزاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے خاندانوں کے ساتھ پنڈال میں آرہے ہیں۔ پھولوں، سجاوٹی اور سبزیوں کی اقسام کے بیجوں…
حیدرآباد 4ستمبر۔ تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ریاستی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی بارش ہورہی ہے۔حیدرآباد کے پرانا شہر کے ساتھ ساتھ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، پنجہ گٹہ، خیریت آباد، مہدی پٹنم،نامپلی اوردیگر علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔متحدہ نظام آباد ضلع کے اندلوائی، ڈچپلی، دھرپلی، سری کونڈہ اور جکران پلی میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔ ڈچپلی منڈل گنارام میں سب سے زیادہ 14 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔…