نئی دہلی۔ 5؍ستمبر۔ ہندوستان میں اگلے تین دن بعد شروع ہونے جارہے جی-20 اجلاس پر پوری دنیا کی نگاہ جمی ہوئی ہے۔ ہندوستان بھی اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع کے لیے ہر ممکن تیاری کررہا ہے۔ مہمانوں کے ٹھہرنے کے لیے خاص انتظام تو کیا ہی گیا ہے، ساتھ میں ان کے کھانے کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جو مینیو تیار کیا گیا ہے اس میں الگ الگ ممالک…
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ (4 اگست کو) دیے گئے ایک فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ زمینی سطح پر مناسب چھان بین اور تصدیق کے بغیر ووٹر لسٹ سے کسی بھی ووٹر کا نام نہ نکالا جائے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹ سے کسی بھی نام کو حذف کرنے سے پہلے قواعد کے مطابق ووٹر کو نوٹس بھیجنا ضروری ہے۔سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ان خبروں کے…
مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند لیگل ٹیم کی گرفتارشدگان کے اہل خانہ سے ملاقات نئی دہلی، 4 ستمبر (پریس نوٹ) دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانونی امداد فراہم کرنے میں سرگرم جمعیۃ علماء ہند نے اپنے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر نوح فسادات میں گرفتار مسلم نوجوانوں کے مقدمات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے لیگل ٹیم کی تشکیل کردی…
حیدرآباد 4ستمبر۔نشہ میں دھت ہو کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے ایک شخص نے ٹریفک پولیس کے سامنے اپنی بائیک کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل شہر میں پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق ورنگل ٹریفک ایس آئی روی کی ہدایت پر رات میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی کہ اسی دوران شیو نگر علاقہ کا ساکن شیوا شراب کے نشہ میں دھت گاڑی چلارہا تھا۔…
حیدرآباد 4ستمبر۔ٹاسک فورس ویسٹ زون کی ٹیم نے کل شب حیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ میں حقہ پارلر پر چھاپہ مارتے ہوئے پارلر کے مالک اور دس گاہکوں کو پکڑلیا۔پولیس نے حقہ کے پاٹس، فلیورس، فلٹرس اور دیگر اشیا ضبط کرلیں۔ایک اطلاع پر پولیس کی ٹیم نے آر کے پلازہ میں یہ چھاپہ مارا اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تمام 11گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لئے پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔