آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد میں بارش کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کی ہیلپ لائن قائم ،چوکس رہنے شہریوں سے اپیل

حیدرآباد: شہر کے لیے آئی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعتدال سے بھاری بارش کی وارننگ کے بعد، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ویجیلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (EVDM) نے بارش سے متعلق امداد کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔شہری بارش سے متعلق مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے GHMC-DRF (ڈیزاسٹر رسپانس فورس) کی مدد کے لیے 040-21111111 یا 9000113667 پر ڈائل کر سکتے ہیں۔ای وی ڈی ایم کے ڈائریکٹر نے گوری شنکر کالونی میں بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 میں دیوار گرنے کی جگہ کا بھی دورہ کیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ای وی ڈی ایم یونٹ گرے ہوئے درختوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے والی شاخوں کے بارے میں شکایات کا جواب دے گا، لوگوں اور جانوروں کو بچائے گا، سڑکوں پر جمع شدہ پانی کی نکاسی کا انتظام کرے گا، اور عمارت کے گرنے اور آگ لگنے پر ہنگامی خدمات فراہمی کی جائے گی۔ ای وی ڈی ایم نے لوگوں سے کہا کہ وہ صحیح لوکیشن، واقعہ کی تصاویراور درست پوزیشن، شکایت کی قسم، اور ایک فون نمبر فراہم کرکے واقعہ کے مخصوص مقام کی اطلاع دیں۔آئی ایم ڈی حیدرآباد نے پیشین گوئی کی ہے کہ تمام چھ زونز – چارمینار، خیریت آباد، کوکٹ پلی، ایل بی نگر، سکندرآباد، اور سیری لنگم پلی – میں آج بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔شہر کے لیے اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے، اس نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ شہر میں بعض اوقات شدید بارش بھی دیکھنے کو ملے گی۔بھاری بارش کی پیشین گوئی کے پیش نظر، تلنگانہ کے باشندوں کے لیے موقع کی مناسبت سے اپنے اسفار و مصروفیات سے متعلق صحیح منصوبہ بندی بہت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×