حیدرآباد 4ستمبر۔ٹاسک فورس ویسٹ زون کی ٹیم نے کل شب حیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ میں حقہ پارلر پر چھاپہ مارتے ہوئے پارلر کے مالک اور دس گاہکوں کو پکڑلیا۔پولیس نے حقہ کے پاٹس، فلیورس، فلٹرس اور دیگر اشیا ضبط کرلیں۔ایک اطلاع پر پولیس کی ٹیم نے آر کے پلازہ میں یہ چھاپہ مارا اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تمام 11گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لئے پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
حیدرآباد 4ستمبر۔تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ضلع کے وردھنا پیٹ منڈل اوپرپلی چوراہے پربس نے بائیک کو ٹکر دے دی۔یہ بائیک سوار، سڑک کو عبور کررہا تھا۔اس حادثہ میں بائیک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حادثے کنڈکٹر نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 30 مسافرینسوار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے وردھنا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
کانپور۔ ایک صدی سے زائد عرصہ سے اٹھنے والا ایشیاء کا سب سے بڑا جلوس جس کی قیادت اور انتظامات آزادی کے بعد سے شہری جمعیۃ علماء کرتی چلی آرہی ہے اور جس کے حسن انتظام کی تعریفیں زبان زد عام ہیں، اس جلوس کو عمدہ، بہترین اور منظم انداز میں نکالنے میں محکمۂ پولیس کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ…
حیدرآباد: شہر کے لیے آئی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعتدال سے بھاری بارش کی وارننگ کے بعد، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ویجیلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (EVDM) نے بارش سے متعلق امداد کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔شہری بارش سے متعلق مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے GHMC-DRF (ڈیزاسٹر رسپانس فورس) کی مدد کے لیے 040-21111111 یا 9000113667 پر ڈائل کر سکتے ہیں۔ای وی ڈی ایم کے…
حیدرآباد۔4؍ستمبر (عصرحاضرنیوز) ایک سال کے وقفے کے بعدنیکلیس روڈ پر 14 واں نرسری میلہ جس نے شہر بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں، خاص طور پر باغبانی کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ وہ پھولوں، سجاوٹی اور سبزیوں کے بیجوں اور متعدد اقسام کے پودوں کے ساتھ ساتھ باغبانی کے چمکدار اوزاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے خاندانوں کے ساتھ پنڈال میں آرہے ہیں۔ پھولوں، سجاوٹی اور سبزیوں کی اقسام کے بیجوں…