• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, فروری 27, 2021
Asre Hazir
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Asre Hazir
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں

سب سے اعلیٰ ہے تیری شان رسولِ عربیﷺ

مولانا ندیم احمد انصاری

Asrehazir از Asrehazir
اکتوبر 30, 2020
میں سیرت و تاریخ
0
0
شیئر
98
دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

رسول اللہﷺ کی صفات و کمالات کا مکمل بیان کرنا تو کسی انسان کے بس میں نہیں، لیکن اس میں کسی درجہ کوشش کرنا انتہائی خوش بختی کی علامت اور دنیا و آخرت کی ایسی نعمت ہے‘ جسے حاصل کرنے کی ہر مسلمان کو ہر لمحہ کوشش کرنی چاہیے ۔باری تعالیٰ نے آپﷺکو سب سے اکمل، سب سے اجمل، سب سے اعلم، سب سے ارفع، سب سے اعلیٰ سب سے انور، سب سے احسب، سب سے انسب نیز زبان و بیان میں جس قدر الفاظ کسی مخلوق کی توصیف میں بیان کیے جا سکتے ہیں،جس قدر آج تک آپﷺ کی تعریف بیان کی گئی، جس قدر آج آپﷺ کی تعریف بیان کی جا رہی ہے اور جس قدر قیامت تک آپﷺکی تعریف بیان کی جائے گی، جس قدر آپﷺکی توصیف میں لوگوں نے سوچا، جس قدر آج لوگ آپﷺ کی توصیف کے بارے میں سوچ رہے ہیں اورجس قدر لوگ قیامت تک آپﷺ کی توصیف کے بارے میں سوچیں گے ،جس قدر آپﷺ کی بڑائی لکھی گئی، جس قدر آپﷺ کی بڑائی لکھی جا رہی ہے اور جس قدر آپﷺ کی بڑائی قیامت تک لکھی جائے گی،آپﷺکی ذات والا صفات ان سب سے بہت زیادہ بلند و بالا ہے ۔ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے :انک لعلیٰ خلق عظیم۔
اس وقت رسول اللہﷺ کی چند خصوصیات کا اختصار کے ساتھ بیان کرنا مقصود ہے تاکہ خدا قیامت میں کہہ دے’جا تجھے بخش دیا تو ہے ثنا خوانِ نبی‘۔
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا :اے جابر! اللہ تعالیٰ نے تمام چیزوں سے پہلے تیرے نبی کا نور اپنے نور(کے فیض) سے پیدا کیا۔ ایک حدیث میں فرمایا:بے شک ! میں حق تعالیٰ کے نزدیک خاتم النبیین ہوچکا تھا اور حضرت آدم علیہ السلام کا ابھی پتلا بھی تیا ر نہ ہوا تھا۔ (نشرالطیب)نیز آپﷺ کا ارشاد ہے :اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے اسماعیل علیہ السلام کو ،ان کی اولاد میں سے بنی کنانہ کو ، بنی کنانہ میں سے قریش کو، قریش میں سے بنی ہاشم کو اور بنی ہاشم میں سے مجھے منتخب و قبول فرمایا ہے ۔(طبقات ابن سعد)
رسول اللہ حضرت محمدﷺکی نبوت عالمگیر اور آفاقی ہے ، جس کے لیے آپﷺ کا انتخاب حضرتِ آدمؑ کی پیدائش سے قبل ہی ہو چکا تھا۔حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت محمدﷺ کا مبارک نام عرش پر لکھا دیکھا، تو اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو بتایا:اگر محمد نہ ہوتے تو میںتمھیںبھی پیدا نہ کرتا۔رسول اللہﷺارشاد فرماتے ہیں:میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کا ثمرہ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دی ہوئی خوش خبری ہوں ۔(نشر الطیب) اسی لیے آپﷺ کو اُن تمام صفات سے متصف کیا گیا تھا، جو کسی مخلوق کے لیے ممکن ہو سکتے ہیں۔شاعر [بے دم وارثی]نے خوب کہا ہے؎
کوئی بہتر ہے تو بہتر سے بھی بہتر تو ہے
سب سے اعلیٰ ہے تری شان رسولِ عربی
حضرت نبی کریمﷺ کو پورے عالم اور اس کی دونوں قوم‘ جنات و انسان کی طرف بھیجا گیا۔ آپﷺکا اختیار و اقتدار پوری دنیا کی دونوں قوموں پر حاوی فرمایا گیا۔ قرآن مجید نے آپﷺ کی بعثت و نبوت کے عام ہونے کا اعلان اس طرح فرمایا:قُلْ یٰاَیُّھَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعَا الَّذِیْ لَہ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۔آپ کہہ دیجیے کہ اے لوگو! میں اللہ کا رسول ہوں، تم سب کی طرف۔ اللہ وہ ذات ہے ، جس کے قبضے میں  آسمان اور زمین کا ملک ہے۔(الاعراف)
(۱)حضرت نبی کریمﷺکی ایک عظیم خصوصیت آپ کا تمام عالم کا نبی ہونا ہے ،آپ کو رسول اور رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا گیا، گویا جہاں جہاں خدا کی خدائی رہے گی، وہاں وہاں مصطفی کی مصطفائی رہے گی۔ کوئی اذان اُس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک اُس میں أشہد أن لا الٰہ الّا اللہ کے بعد أشہد أن محمداً رسول اللہ نہ کہا جائے ۔ کسی کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا، جب تک اللہ کی توحید کے ساتھ آپﷺ کی رسالت کا اقرار نہ کرے ۔ کوئی اللہ کا محبوب نہیں بن سکتا، جب تک کہ آپﷺ کی کامل اتباع نہ کرے ۔
(۲) دوسری خصوصیت آپ ﷺکی یہ ہے کہ پچھلے انبیا کی خلافت و نیابت جس طرح خاص خاص ملکوں اور قوموں میں محدود ہوتی تھی، اسی طرح ایک خاص زمانے کے لیے مخصوص ہوا کرتی تھی، جب دوسرا رسول آجاتا توپہلے رسول کی خلافت و نیابت ختم ہوکر آنے والے رسول کی خلافت قایم ہو جاتی تھی۔ ہمارے رسولﷺ کو حق تعالیٰ نے خاتم الانبیا بنا دیا کہ آپﷺکی خلافت و نیابت قیامت تک قایم رہے گی، آپ کا زمانہ بھی کوئی مخصوص زمانہ نہیں، بلکہ جب تک زمین و آسمان قایم اور زمانے کا وجود رہے گا،آپ کی نبوت و رسالت بھی باقی و قایم رہے گی۔
(۳) تیسری خصوصیت آپ ﷺکی یہ ہے کہ پچھلے انبیا علیہم السلام کی تعلیمات و شریعت ایک زمانے تک محفوظ رہتی اور چلتی تھیں، رفتہ رفتہ اُس میں تحریفات ہوتے ہوئے وہ کالعدم ہو جاتی تھیں، اُس وقت کوئی دوسرا رسول اور دوسری شریعت بھیجی جاتی تھی، لیکن آپﷺکا لایا ہوا دین، آپﷺ کی لائی ہوئی ،شریعت قیامت تک محفوظ رہے گی۔ قرآن مجید‘ جو کہ آں حضرتﷺ پر نازل ہوا، اُس کے الفاظ اور معانی سب کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمّے لی اور ارشاد فرمایاہے : اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہ لَحٰفِظُوْنَ۔ہم نے ہی قرآن نازل فرمایا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔ (الحجر)یہی نہیںبلکہ آں حضرت ﷺ کی تعلیمات و ارشادات‘ جنھیں ’حدیث‘کہا جاتا ہے ، اس کی حفاظت کا بھی اللہ تعالیٰ نے ایک خاص انتظام فرمایاہے کہ قیامت تک آپﷺ کی تعلیمات و ارشادات کو جان سے زیادہ عزیز سمجھنے والی ایک جماعت ہمیشہ باقی رہے گی، جو آپﷺ کے علوم و معارف اور آپﷺ کے ارشاد فرمودہ شرعی احکام صحیح صحیح لوگوں کو پہنچاتی رہے گی، کوئی اس جماعت کو مٹا نہ سکے گا، اللہ تعالیٰ کی تائید ِ غیبی اُن کے ہمیشہ ساتھ رہے گی۔خلاصہ یہ کہ پچھلے انبیا علیم السلام کی کتابیں اور صحیفے سب مسخ و محرَّف ہو جاتے اور بالآخر دنیا سے گُم ہو جاتے یا غلط سلط باقی رہتے تھے ، آں حضرتﷺ کی لائی ہوئی کتاب’قرآن‘ اور آپ کی بتلائی ہوئی ہدایات ’حدیث و سنت‘، سب کی سب اپنے اصل خد وخال کے ساتھ قیامت تک موجود و محفوظ رہیں گی، اسی لیے اس زمین پر آپﷺ کے بعد نہ کسی نئے نبی اور رسول کی ضرورت ہے ، نہ کسی اور خلیفۃ اللہ کی گنجائش۔
(۴) چوتھی خصوصیت آپﷺ کی یہ ہے کہ پچھلے انبیا کی خلافت و نیابت جو محدود زمانے کے لیے ہوتی تھی- ہر نبی و رسول کے بعد دوسرا رسول من جانب اللہ اور نیابت کا کام سنبھالتا تھا- خاتم الانبیاﷺ کا زمانۂ خلافت و نیابت تاقیامت ہے ، اس لیے قیامت تک آپﷺہی اس زمین میں خلیفۃ اللہ ہیں، اور آپﷺ کی وفات کے بعد نظامِ عالم کے لیے جو نائب ہوگا، وہ خلیفۃ الرسول اور آپ کا نائب ہوگا۔ صحیح بخاری و مسلم کی حدیث ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل کی سیاست و حکومت اُن کے انبیا کرتے تھے‘ ایک نبی فوت ہوتا تو دوسرا نبی آجاتا تھا اور خبردار رہو! میرے بعد کوئی نبی نہیں پیدا ہوگا، ہاں میرے خلیفہ ہوں گے اور بہت ہوں گے ۔
(۵) پانچویں خصوصیت آپﷺ کی یہ ہے کہ آپﷺ کے بعد آپ کی امت کے مجموعے کو اللہ تعالیٰ نے وہ مقام عطا فرمایا ہے جو انبیا علیہم السلام کا ہوتا تھا، یعنی امت کے مجموعے کو معصوم قرار دے دیا کہ آپﷺ کی پوری امت کبھی گمراہی اور غلطی پر جمع نہ ہوگی۔ یہ پوری امت جس مسئلے پر اجماع و اتفاق کرے ، وہ حکمِ خداوندی کا مظہر سمجھا جائے گا، اسی لیے کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہﷺ کے بعد اسلام میں تیسری حجت اجماعِ امّت قرار دی گئی ہے ، کیوں کہ حضرت نبی کریمﷺکا ارشاد ہے کہ میری امت کبھی گمراہی پر مجتمع نہ ہوگی۔اس کی مزید تفصیل اُس حدیث سے معلوم ہو تی ہے ، جس میں یہ ارشاد ہے کہ میری امت میں ہمیشہ ایک جماعت حق ہر قایم رہے گی۔ دنیا کتنی ہی بدل جائے ، حق کتنا ہی مضمحل ہو جائے ، مگر ایک جماعت ہمیشہ حق کی حمایت کرتی رہے گی اور انجام کار وہی غالب رہے گی۔(مستفاد از معارف القرآن)

اعلان
اعلان
پچھلی پوسٹ

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں

اگلی پوسٹ

لاک ڈاؤن کی وجہ سے آر ٹی سی بس پاس کی ضائع ہوئی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے

Asrehazir

Asrehazir

اگلی پوسٹ

لاک ڈاؤن کی وجہ سے آر ٹی سی بس پاس کی ضائع ہوئی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سماجی رابطے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین خبریں

شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کادوسرا بنت المسلم ورکشاپ

فروری 13, 2021

جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل

فروری 13, 2021

ملک بھر کی اہم خبروں پر طائرانہ نظر

فروری 13, 2021

امارت شرعیہ میں ترقی و تحفظ اردو پر مشاورتی نشست آج

فروری 13, 2021

ہمارے بارے میں

Asre Hazir

عصر حاضر اردو اور انگلش میں ہندوستان کے ادبی و تہذیبی شہر حیدرآباد دکن سے چلنے والا ایک اسلامی پورٹل ہے۔

ہماری پیروی کریں

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین پوسٹ

  • شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کادوسرا بنت المسلم ورکشاپ فروری 13, 2021
  • جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل فروری 13, 2021
  • ملک بھر کی اہم خبروں پر طائرانہ نظر فروری 13, 2021
  • امارت شرعیہ میں ترقی و تحفظ اردو پر مشاورتی نشست آج فروری 13, 2021
  • مسلمان بننے والے ہندوؤں کو الیکشن میں ایس سی ریزرویشن نہیں ملے گا فروری 13, 2021
  • صحت یاب افراد کے لیے ویکسین کی ایک خوراک بھی مؤثر فروری 13, 2021
  • بیت المقدس میں‌اسرائیلی فوج کا تشدد، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار فروری 13, 2021

مشہور پوسٹ

  • کیا آپ کے گھر تلوار ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دارالعلوم دیوبند میں گیارہ ماہ بعد تعلیم کا آغاز

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved. | Designed By: AQCDS Hyderabad. (+91) 9100078978

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved. | Designed By: AQCDS Hyderabad. (+91) 9100078978

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×
porno • porno • porno • porno • porno • porno
porno • porno • porno porno • porno • porno