حیدرآباد و اطرافعصر حاضر نیوز

سفر حج محض الله تعالی کی رضا و خوشنودی کے لیے کرنے کا عزم کریں

تلنگا نہ حج کمیٹی کا پہلا تربیتی اجتماع، مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی ،مفتی خلیل احمد، مولانا احسن الحمومی، مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی اور تفسیر اقبال کا خطاب

حیدرآباد ۔22ڈسمبر(پریس نوٹ)مکہ شریف میں ایک نمازادا کرنے سے ایک لاکھ نمازیں ادا کرنیکا ثواب ملتا ہے ۔ حج ایک عبادت ہے ۔ عبادت کو تجارت یا تفریح کا سامان نہ بنائیں ۔ حج ایک عبادت ہے ۔ ناہی شہرت کیلئے حج کریں ۔ ورنہ وہ حج باقی نہیں رہتا ۔ حج کے اندر اخلاص ہی نہایت ضروری ہے۔ حج کا مقدس سفر صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہونی چاہئیے۔ ان مجموعی خیا لات کا اظہار مولانا سید شاہ غلام افضل بیا بانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، مفکر اسلام مولانامفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ، مولانا احسن بن محمد الحمومی امام خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی، جناب تفسیر اقبال (آئی پی ایس) اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگا نہ نے اتوار 22 ڈسمبر کو ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال ملک پیٹ میں عازمین حج کے پہلے بڑے تربیتی اجتماع کو مخاطب کرنے ہوئے کیا۔ اس تربیتی اجتماع کی سر پرستی و صدارت حضرت مولانا سید شاہ غلام افضل بیا بانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کی۔ جبکہ مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ نے افتتاح کیا ۔جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ(ایم ایل اے)ملک پیٹ بھی موجود تھے۔ ابتداء میں جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے۔ اجتماع کا آغاز قاری محمد نعیم احمد کی قرأت کلام پاک و مولانا محمد انصار انور حسامی کی نعت شریف سے ہوا۔ شہ نشین پر حضرت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ، مولانا سید شاہ افضل بیا بانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، جناب تفسیر اقبال (آئی پی ایس)اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگا نہ ، جناب محمد فہیم الدین قریشی، نائب صدر نشین ٹمریز، جناب محمد مجیب الدین، جناب محمد لئیق، ڈاکٹر محمد اظہر علی، مولانا سید تقی رضی الدین اراکین تلنگا نہ حج کمیٹی موجود تھے ۔ مولانا سید شاہ افضل بیا بانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی تلنگا نہ حج کمیٹی نے کہا کہ نقائص سے پاک حج کیمپ2025 کے بہترین انتظامات کیلئے ریاستی چیف منسٹر جناب اے۔ریونت ریڈی نے 10.5کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ جناب تفسیر اقبال (آئی پی ایس) اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود نے کہا کہ حج 2024 میں اچھے انتظامات تھے ۔ تلنگا نہ حج کمیٹی قابل مبارکباد ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ حج کیمپ2025 میں بھی بہترین انتظامات کئے جائینگے۔
مولانا حافظ ڈاکٹر احسن الحمومی و امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی نے کہا کہ حج میں تین فرض اور چھ واجبات ہیں ۔ اس طرح عمرہ میں دو فرض اور دو واجبات ہیں ۔ مولانا احسان فاروقی و مولانا حافظ عبدالرشید طلحہ نعمانی نے ’’آداب زیارت مدینہ منورہ‘‘ ، مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ نے ’’ مناسک حج و عمرہ‘‘ پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ حافظ پیر صابر احمد جنرل سکریٹری جمعیت العلماء ہند تلنگا نہ و اے پی نے عازمین حج کو تلقین کی کہ وہ اپنے خاندانوں میں اختلاف کو ختم کرکے مقدس سفر حج کیلئے روانہ ہوں ۔ دل کو کینہ کپٹ سے صاف کرکے پاک کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سلامتی کیلئے امن و امان اور اقلیتوں کی خوشحالی کیلئے دعا کریں ۔ اور بار بار گڑگڑا ئیے۔مولانا حافظ عبدالرشید طلحہ نعمانی نے انتظامی امور پر تفصیل سے بیان کیا ۔ نظامت کے فرائض جناب عباس بن ذکی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دئیے۔ اس موقع پر ہائی ٹیک گارڈن فنکش ہال کے دونو ں شادی خانوں میں عازمین حج مرد و خواتین کی ہزاروں کی تعداد موجود تھی ۔ تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ملازمین اور ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال کے انتظامیہ نے عازمین حج کی رہنمائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×