ریاست و ملک
مولانا یوسف پانڈور کا ساؤتھ آفریقہ میں انتقال‘ مہتمم دارالعلوم دیوبند کا اظہارِ تعزیت
بنارس: 13؍اگسٹ (عصر حاضر) حضرت مولانا ابراہیم پانڈور زید مجدھم کے برادرِ اکبر حضرت مولانا یوسف پانڈور کا آج شام ساؤتھ آفریقہ میں انتقال ھوگیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا یوسف کے انتقال پر مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی نے گہرے رنج کا اظہار کیا اور اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم بڑی خوبیوں کے مالک تھے، شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمة الله علیہ كے تلامذہ میں ساؤتھ افریقہ میں آخری فرد تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،ان کے جملہ برادران،متعلقین اور پس ماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق بخشے۔ تمام اھل تعلق سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست ہے۔