آئینۂ دکناحوال وطن

مجلس علمیہ ضلع ورنگل کے زیر اہتمام جلسہ تذکرہ خاتم الانبیاء ﷺ، ریاست کے مؤقر علماءکرام کے خطابات ہوں گے

ورنگل: 22؍اکتوبر(پریس نوٹ) حافظ غلام مصطفی فروٹ مرچنٹ کے بموجب مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھراپردیش شاخ ضلع ورنگل کی جانب سے 24؍اکتوبر بروز پیر بوقت صبح10بجے تا دوپہر2:30بجے تک بمقام مسجد عائشہ احمد نعیم نگر ہنمکنڈہ میں اجلاس عام بعنوان’’تذکرہ خاتم الانبیاء سیدنا محمد بن عبد اللہﷺ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ مولانا ہارون رشید قاسمی جلسہ کی سرپرستی کریں۔ مولانا محمد فصیح الدین قاسمی جلسہ کی صدارت انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھراپردیش، مولانا محمد یوسف زاہد مظاہری ، مولانا محمد موسیٰ خان ندوی حیدرآباد، مولانا مفتی انعام الرحمن جمیل قاسمی شرکت ومخاطب فرمائیں گے۔ میزبان مقررین کی حیثیت سے مولانا محمد عبد العظیم قاسمی، حافظ محمد نصیر الدین حسامی، مولانا سید ایوب قاسمی، مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی، مفتی محمد زکریا شرکت کریں گے۔ تمہیدی کلمات مولانا سید افضل قاسمی ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھراشاخ ورنگل پیش کریں گے۔ مفتی محمد مصعب رفیق قاسمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ حاضرین کے لئے ظہرانہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ آپ تمام سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×