احوال وطن

ورنگل میں دینی کوئز اور نعتیہ مقابلہ برائے طالبات

ورنگل۔14اکتوبر: حافظ محمد شاہد احمد کے بموجب انتظامی کمیٹی الجامعۃ الاسلامیہ دارالعلوم فاطمہ نسوان ایل بی نگر ورنگل کی جانب سے سیرت النبیﷺ کوئز ونعتیہ مسابقہ برائے طالبات مدارس نسوان واسکولس ورنگل وہنمکنڈہ میں 22/اکتوبر بروز ہفتہ بوقت صبح9-00بجے تا شام 4بجے تک دارالعلوم فاطمہ نسوان ورنگل میں منعقد ہوں گے۔ 23اکتوبر بروز اتوار کو نعتیہ مقابلہ پروگرام رکھا گیا ہے۔ طالبات میں دینی شعور بیداری کی غرض سے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یہ دونوں پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ پہلا انعام 10ہزار،دوسرا انعام5ہزار اور تیسرا نعام 3ہزار روپئے رکھا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9849363996, 9849077079پر رابطہ کریں۔قاضی پیٹ ہنمکنڈہ اور ورنگل کے دینی مدارس کے طالبات اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×