احوال وطن

ای وی ایم کی طرح ویکسن اسٹوریج کی حفاظت کی جائے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنو: 5؍دسمبر (عصر حاضر) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ویکسین اسٹوریج کی حفاظت بالکل اسی طرح سے یقینی بنائی جائے گی جس طرح سے انتخابات کے دوران ای وی ایم کی حفاظت کی جاتی ہے۔ ضلع اور ڈویزن کی سطح پر کورونا ویکسین کے اسٹوریج کے لئے کولڈ چین کا انتظام کیا جائے۔ ساتھ ہی محکمہ پولیس کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے ویکسین کی حفاظت کے بھی انتظامات کیے جائیں تاکہ ویکسین کی وقت پر دستیابی یقینی کی جاسکے۔ انہوں نے ویکسین لگانے کے لئے بڑی تعداد میں ماسٹر ٹرینرس کو تربیت دینے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی اسٹوریج کی گنجائش کو پندرہ دسمبر تک بڑھا کر دو لاکھ 30 ہزار لیٹر کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ریاست میں اس وقت موجود کولڈ چین کی گنجائش 90 ہزار لیٹر ہے جسے اب بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار لیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تیزی سے کارروائی کی جارہی ہے اور گنجائش میں اضافہ کے اس ہدف کو آئندہ پندرہ دسمبر تک حاصل کرلیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×