احوال وطن

نفرت کی سونامی کو جنم دیا ہے کورونا وائرس‘ اقوامِ متحدہ کے سربراہ اینٹونیو گٹیریس نے کیا گہری تشویش کا اظہار

نئی دہلی: 8؍مئی (ذرائع) کورونا وائرس کو لے کر پوری دنیا کے رویہ پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیریس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مہاجروں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہیں وائرس کا ذریعہ بتاکر ان کی بے عزتی کی جارہی ہے ۔ تشویش کی بات ہے کہ انہیں علاج سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت آمیز میم بنائے جارہے ہیں ۔ کورونا وائرس کو لے کر سن رسیدہ افراد کی حالت زیادہ تشویشناک ہے ۔ وہ بلی کا بکرا بنائے جارہے ہیں ۔ کورونا وائرس کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم کون ہیں ، ہم کہاں رہتے ہیں اور ہم کس پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے نفرت ، غیر ملکی لوگوں کو ناپسند کرنے ، دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے اور خوف کا ماحول بنانے جیسے واقعات کا سیلاب آگیا ہے ۔ اقوام متحدہ سربراہ نے کہا کہ میں دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نفرت کی باتیں کرنا بند کردیں ۔

اینٹونیو گٹیرس نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی چیزوں کو بند کرنے کی پرزور کوشش کرنی چاہئے ۔ کسی ملک کا نام لئے بغیر اقوام متحدہ سربراہ نے کہا کہ اس عالمی وبا کی وجہ سے نفرت اور دہشت پھیلانے کے معاملات بڑھے ہیں ۔ انٹرنیٹ سے لے کر سڑکوں تک ایسے معاملات دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ یہودیوں کے خلاف سازشیں بڑھی ہیں ، اس کے ساتھ ہی مسلم مخالف حملے بھی ہوئے ہیں ۔

اقوام متحدہ سربراہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے کئی حصوں میں کورونا وائرس کو لے کر کام کررہے صحافیوں ، وہیسل بلوورس ، ہیلتھ ورکرس اور انسانی حقوق کے کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، جس کو روکا جانا چاہئے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ نفرت والے بیانات کو روکنے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ خاص کر تعلیمی اداروں کو اس سمت میں کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم یافتہ بنانا چاہئے ، کیونکہ انہیں جلد ہی مایوسی اپنی زد میں لے سکتی ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×