مرکزی وزراتِ داخلہ نے جاری کیں ان لاک-4 کے لیے نئی رہنما ہدایات
نئی دہلی: 29؍اگسٹ (عصر حاضر) مرکزی حکومت نے ہفتے کے روز انلاک 4 کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کیں‘ کنٹینمنٹ زونوں میں لاک ڈاؤن کو ستمبر کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کنٹینٹمنٹ زونز سے باہر کے علاقوں میں مزید سرگرمیاں کھولنے کے لئے نئی رہنما ہدایات یکم ستمبر سے نافذ ہوں گی۔ انلاک 4 میں ، مرحلہ وار سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے عمل کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔جس کے تحت میٹرو ریل خدمات کو 7 ستمبر سے بتدریج چلانے کی اجازت دی ہے۔ وزارت داخلہ نے سماجی ، تعلیمی، تفریحی ، ثقافتی ، مذہبی ، سیاسی اور کھیلوں و دیگر اجتماعات کی بھی مشروط اجازت دی ہے‘ جو 21؍ستمبر سے شروع کی جاسکتی ہے‘ جس میں ایک چھت کے نیچے صرف 100؍افراد جمع ہوسکیں گے؛ تاہم ان اجتماعات میں لازمی طور پر چہرے پر ماسک‘ جسمانی دوری‘ تھرمل اسکیننگ‘ اور ہینڈ واش یا سینیٹائزر کے انتظام کے ساتھ منعقد کیا جاسکتا ہے۔ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 21 ستمبر 2020 سے اوپن ایئر تھیٹرز کی اجازت ہوگی۔
حکومت کی ہدایت کے مطابق اسکول کالج 30 ستمبر تک بند رہیں گے ۔ حالانکہ آن لائن اور ڈیسٹنس لرننگ پہلے کی طرح ہی جاری رہے گی ۔ لیکن 21 ستمبر سے کچھ سرگرمیوں میں رعایت دی جائے گی ۔ پچاس فیصد اسٹاف کو آن لائن ٹیوشن کیلئے اسکول بلایا جاسکتا ہے ۔ کنٹینمنٹ زون سے باہر نویں جماعت سے بارہویں تک کے طلبہ ٹیچر کی رہنمائی حاصل کرنے کیلئے اپنی مرضی سے جاسکتے ہیں ، لیکن اس کیلئے والدین سے تحریری منظوری ضروری ہوگی ۔ علاوہ ازیں پی ایچ ڈی اور ریسرچ اسکالر لیباریٹری جاسکتے ہیں ، مگر اس کیلئے شرائط لاگو ہوں گی ۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئر (ایم او ایچ یو اے) / وزارت ریلوے (ایم او آر) کے ذریعہ ایم ایچ اے سے مشاورت سے میٹرو ریل کو 7 ستمبر 2020 ء سے ترتیب وار کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں ، معیاری آپریٹنگ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم او ایچ یو اے کے ذریعہ عمل (ایس او پی) جاری کیا جائے گا۔
بہت خوب۔