افکار عالم

عمرہ ویزا اب آن لائن ادائیگی پر جاری ہوگا: سعودی وزارت حج وعمرہ

جدہ: 14؍ستمبر (ذرائع) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ کے لیے ویزے اب آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کے خواہش مند معتمرین کو آئندہ عمرہ پیکج فیس اپنے ملک میں ہی ادا کرنی ہو گی۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایات کے تحت عمرہ زائرین کو پہلے سعودی عمرہ کمپنی کے غیر ملکی ایجنٹ اور پھر عمرہ پیکج کا انتخاب کرنا ہو گا۔ عمرہ پیکیج مطلوبہ خدمات اور سعودی عرب کے دوطرفہ ٹکٹ نمبر پر مشتمل ہو گا۔

غیر ملکی ایجنٹ عمرے کے خواہش مند معتمرین کے کوائف کا اندراج کریں گے۔ نیا فارم بھریں گے اور تمام دستاویزات عمرہ کمپنی کو ارسال کی جائیں گی ۔عمرہ کمپنی امیدوار کی درخواست قبول یا مسترد کرنے کی مجاز ہو گی۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی ہدایت کے مطابق درخواست قبول کرنے کی صورت میں عمرہ امیدوار غیر ملکی ایجنٹ کے لئے مقرر کردہ بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے عمرہ پیکج کی رقم آن لائن ادا کرے گا۔

اس کے بعد درخواست دہندہ کو دفتر خارجہ سے رابطہ کے لئے نمبر دیا جائے گا۔ امیدوار اس نمبر کے ذریعے ویزے کے اجراء کی کارروائی مکمل کرے گا۔ دفتر خارجہ درخواست کی منظوری کی اطلاع ملنے پرعمرہ سسٹم کے ذریعے ویزے کا اجراء کر دیا جائے گا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Related Articles

2 Comments

Asrehazir کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×