افکار عالم

عمرہ ویزے میں تین ماہ تک توسیع کی جاسکتی ہے: وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ

دس لاکھ عازمینِ حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل، اسمارٹ حج کارڈ پر عمل کیا جائے گا

وزیرحج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نےکہا ہے کہ امسال عازمین حج کی سہولت کےلیے اسمارٹ حج کارڈ پرعمل کیاجائے گا۔ ڈیجیٹل عمرہ خدمات کے تحت کسی ایجینٹ کی مداخلت کے بغیر براہ راست 24 گھنٹےکے اندرعمرہ ویزہ جاری کیا جائے گا۔عمرہ ویزے کی مدت میں بھی اضافہ کیاجاسکے گا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر حج ڈاکٹرتوفیق االربیعہ نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ویژن 2030 کے اہداف میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین براہ راست کسی ایجینٹ کی مداخلت کے بغیرڈیجیٹل عمرہ پروگرام کے تحت ویزہ و دیگر خدمات حاصل کرسکیں گے۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج سیزن کے حوالے سے مزید کہا کہ امسال 10 لاکھ عازمین حج کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عازمین کی صحت کے حوالےسے مثالی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔
دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج اسمارٹ کارڈ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجوزہ اسمارٹ کارڈ سے مشاعرمقدسہ ، منی ، عرفات اور مزدلفہ میں اپنے مقامات پرپہنچنے میں کافی سہولت ہوگی۔ حجاج کی خدمت کے حوالے سے ’نسک‘ پروگرام پرعمل جاری ہے جس کا بنیادی مقصد ضیوف الرحمان کو فراہم کی جانے والی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حج نے ڈیجیٹل عمرہ سروسز کے حوالے سے مزید کہا بیرون مملکت سے آنے والےعمرہ زائربراہ راست تمام امورکا انتخاب کرسکیں گے جن میں مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کی بکنگ کے علاوہ ٹرانسپورٹ سروسز کی خدمات بھی شامل ہوں گی۔
عمرہ ویزے کی مدت کے حوالے سے فراہم کی جانےوالی سہولتوں کے بارے میں وزیر حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ ویزے کی مدت میں تین ماہ تک توسیع کرائی جاسکے گی ۔ عمرہ ویزے پرآنے والے کو مملکت کے کسی بھی شہر میں جانے کی اجاز ت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×