افکار عالم

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ ابو ظبی میں سپردِ خاک، حرمین شریفین میں بھی ادا کی گئی غائبانہ نمازِ جنازہ

دوحہ: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو جمعہ کے روز ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر حکمراں آلِ نہیان کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو متحدہ عرب امارات نے ملک کے صدر کے انتقال کا اعلان کیا۔ زاید آل نہیان 73 برس کے تھے اور 2014 سے شدید علیل چل رہے تھے۔ زاید آل نہیان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ادا کی گئی، جو ملک کی تمام مساجد، گھروں اور دوسرے مقامات پرغروب آفتاب کے بعد پڑھی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق قبرستان میں ہونے والی دعائیہ میں حکمران آل نہیان کے ارکان، زاید آل نہیان کے سوتیلے بھائی، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور متحدہ عرب امارات کے سابق رہنما کی تدفین میں مدد کی۔ صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہو گیا۔ دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق بھی جمعہ کے روز سے ہو گیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ جمعے کومسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔
نماز عشا کے بعد غائبانہ نماز جنازہ میں لاکھوں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی نیز عمرہ زائرین شریک ہوئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×