افکار عالم

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں منائی جارہی ہے آج عیدالفطر

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ المسجد الحرام اور مسجد نیوی ﷺ میں نماز عید میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور دو سال بعد مکمل گنجائش کے ساتھ نمازِ عیدالفطر ادا کی گئی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی۔
ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکا اور کینیڈا میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل 3 مئی کومنائی جائے گی۔
افغانستان میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی۔ قندھار کی عید گاہ میں امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بھی عید کی نماز ادا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×