افکار عالم

صدارتی محل میں ترکی کے سب سے بڑے ملی کتب خانے کا افتتاح جمعرات کو ہوگا

ترکی: 18؍فروری (آر ٹی ای) عالمِ اسلام کے مقبول لیڈر رجب طیب اردگان کے صدارتی محل میں ترکی کے سب سے بڑے ملی کتب خانے کا 20؍فروری بروز جمعرات افتتاح ہوگا۔125 ہزار مربع میٹر پر تعمیر کردہ یہ دلکش اور عصری آلات سے تعمیر کردہ کتب خانہ دن کے 24؍گهنٹے اور ہفتے کے 7؍دن عوام و خواص کے علاوہ غیر ملکی محققین  کے لیے کھلا رہے گا‘ ‘ اس میں بیک وقت 5؍ہزار افراد بیٹھ کر مطالعہ کرسکتے ہیں‘ اس کتب خانہ میں 4؍ملین طباعت شدہ کاغذی کتب‘ 120؍ملین الیکٹرونک  اور 5.5؍لاکھ ای کتب اور تاریخی دستاویز موجود ہوں گی۔

 

واضح ہو کہ رجب طیب اردگان مطالعہ کے بہت شوقین آدمی ہیں کتابوں سے بے پناہ محبت وہ کرتے ہیں‘ صدارتی کمپلیکس میں انہی کی خواہش پر یہ کتب خانہ تعمیر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×