احوال وطن

ورنگل میں غیر مجاز عمارتوں کی انہدامی کارروائی

ورنگل،17؍ستمبر (صادق حسین)ورنگل شہر میں بہتے پانی کے نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کو عظیم تر ورنگل بلدیہ کے پہرے داروں کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے غیر قانونی تعمیرات پر اُن کے مالکین کو انتباه دیا جارہا تھا۔ اس ضمن میں ورنگل شہر میں واقع وردنا پیٹ رکن اسمبلی آر وی رمیش کا نالے پر واقع کیمپ دفتر بلدی حکام نے منہدم کیا۔ گزشتہ ماہ شہر میں بھاری بارش کی وجہ سے 120کالونیاں جھیل میں تبدیل ہوچکی تھیں۔ پانی بھر جانے سے عام زندگی مفلوج ہوچکی ہے۔ جس کے پیش نظر عظیم تر ورنگل میونسپل کمشنیر تپتی پگیلا نے ما تحت حکام کو ہدایات جاری کیے کہ جہاں بھی نالوں پر غیر مجاز تعمیرات موجود ہوں انہیں منہدم کیا جائے ۔ بھاری بارش کے بعد ورنگل شہر کا ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے دورہ کیا تھا اور 15؍ دنوں میں غیر مجاز نالوں پر تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم صادر کیا اور ضلع کلکٹر ورنگل اربن کے زیر اہتمام ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لاکر مکمل اختیارت دینے کا حکم دیا۔ گزشتہ چند دہوں قبل ورنگل شہر میں کئی تالاب موجود تھے اور آج ان تالابوں پر غیر مجاز قبضہ کے ساتھ تعمیرات ہوچکے ہیں اور تالاب بالکل غائب ہوگئے۔ جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ تالابوں کا پانی نالوں کے ذریعہ بہہ جاتا تھا۔ تالاب نہ ہونے پر وہی بارش کا پانی اُن تالابوں پر بنائی گئیں تعمیرات جس کو آج کالونیوں کے نام سے موسوم کیا جارہا ہےوہ سب شدید بارش میں غرقاب ہورہی ہیں۔ اور حکومت کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے۔ خاص طور پر اُ ن کالونیوں میں انٹرنل ڈرین کی عدم موجودگی تمام کالونیوں میں پانی بھر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ورنگل شہر کے چند ایک اہم قائدین جو ورنگل شہر کی ترقی کا بیڑھ اٹھا چکے ہیں وہ ایک اہم عہدے پر فائز ہیں اس قائد کا مکان بھی نالے پر موجود ہے۔ اور قائدین ہیں جو آج بلدیہ میں رکنیت رکھتے ہیں اس قائد کا شاپنگ کامپلیکس نالے پر ہی موجود ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس حقوق میں بلدیہ کہاں تک انصاف کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×