آئینۂ دکناحوال وطن

ٹی آر ایس اب قومی جماعت بی آر ایس میں تبدیل، دسہرہ کے موقع پر وزیر اعلی کے سی آر کا اعلان

حیدرآباد: 5؍اکتوبر (عصرحاضرنیوز) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ  اپنے قومی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے دسہرہ کے موقع پر ایک قومی سیاسی پارٹی کا اعلان کیا ہے۔ کے سی آر اپنی پارٹی تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام بدل کر بھارت راشٹرا سمیتی رکھ دیا ہے۔ 2024 کے انتخابات میں کے سی آر پی ایم مودی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے مختلف ریاستوں کا دورہ بھی کیے اور اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے بی جے پی کو چیلج دینے کےلیے منصوبہ بندی کرتے ہوئے نظر آرہے۔
کے سی آر کی قومی پارٹی کی بنیاد رکھتے ہوئے تلنگانہ میں ان کی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں کو ملک بھر کے عوام کے سامنے رکھنے کی حکمت عملی ہے۔ کے سی آر میں رعیتو بندھو اور دلت بندھو اسکیم شامل ہوسکتی ہے۔ رعیتو بندھو کا مطلب ہے ‘کسان کا دوست’۔ اس اسکیم کا مقصد کسانوں کو ان کی ابتدائی سرمایہ کاری کی ضروریات کے لیے بروقت نقد رقم فراہم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسان قرض کے جال میں نہ پھنسیں۔ تلنگانہ میں اس اسکیم سے لاکھوں کسان مستفید ہوئے ہیں۔دلت بندھو اسکیم کے تحت ہر دلت خاندان کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے کوئی بھی روزگار یا کاروبار شروع کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے کی مدد دی جاتی ہے۔ ان دونوں اسکیموں کو سامنے رکھتے ہوئے کے سی آر 2024 کے انتخابات میں نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف ایک نیرٹو تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹی آر ایس لیڈر سریدھر ریڈی نے کہا کہ اس وقت لوگ ایک مضبوط قومی پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں، کیونکہ این ڈی اے حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ایسے میں ملک ایک مضبوط متبادل کی تلاش میں ہے، جسے کے سی آر سامنے رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×