احوال وطن

کشمیر میں 28؍دنوں سے مسلسل کرفیو کے خلاف ٹوئٹر پر چلایا جارہا ہے کامیاب ٹرینڈ

حیدرآباد: یکم ستمبر (عصر حاضر) کشمیر میں 28؍روز سے مسلسل کرفیو کے خلاف سوشل ایکٹوسٹ نے ٹویٹر پر ایک کامیاب ٹرینڈ چلایا جو ایک ہی گھنٹے کے اندر فرسٹ نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ اس ٹویٹر ٹرینڈ کے ذریعہ سوشل ایکٹوٹس نے اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو کشمیر مسئلہ پر متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے

ہیش ٹیگ لنک یہاں پر موجود ہے اس کے ذریعہ آپ بھی شمولیت اختیار کرسکتے ہیں اور اس ہیش ٹیگ کے ذریعہ اپنی رائے پیش کرسکتے ہیں۔ #28daysofkashmirshutdown

یقینا ایک کامیاب سنگ میل ہے جس کو ٹوئٹر پر فرسٹ نمبر پر لایا گیا ہے آپ بھی اگر اس میں حصہ لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں اس ٹرینڈ کے پہلے گھنٹے میں تقریبا 70؍ہزار سے زائد لوگوں نے ٹویٹ کرکے ٹرینڈ کو کامیاب بنایا ہے اور اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپنا اپنا مطالبہ پیش کیا ہے۔ اس سے عوامی ہمدردی اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے برادرانِ وطن کی دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے۔
ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے مولانا شعیب عالم قاسمی نے اقوام متحدہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ”کشمیر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے، لیکن انصاف کی دعویدار اور انسانیت کی غم خواری کا دم بھرنے والی اقوام متحدہ کی زبان گنگ ہوچکی ہے، اس لیے کہ مظلوم مسلمان ہیں۔

 

Related Articles

One Comment

Ashraf کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×