احوال وطن

مدراس ہائی کورٹ سے اسمبلی کے گھیراؤ کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین نے سکرٹریٹ کی طرف نکالی ریالی

راچینائی: 19؍فروری۔ شہریت سے متعق مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کرنے چینائی میں ریاستی اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی اجازت سے ہائی کورٹ نے انکار کردیا جس پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین آج والاجاہ روڈ سکریٹریٹ اور ضلع کلکٹر کے دفتر کی طرف احتجاجی ریالی نکالی‘ حالانکہ مدراس ہائی کورٹ نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا‘ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی کی عمارت کی طرف نہیں جائیں گے‘ یہ احتجاج ہائی کورٹ کی تردید کے دوسرے دن کیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے لوگ چینائی کے والاجاہ روڈ پر بھاری تعداد میں اکھٹا ہو چکے۔ احتجاج کاروں نے چیپک میں ایک مقامی اسٹیج بنایا ہے جہاں تمل ناڈو اسمبلی واقع ہے۔ چیپک سے سکریٹریٹ کی طرف جانے والی سڑک کو بیریکیڈس کی مدد سے بند کر دیا گیا ۔ اس دوران مظاہرین نے کلئی ونار آرنگم اسٹیڈیم سے چیپک تک 200 میٹر کی پیدل یاترا کی۔

بتا دیں کہ جسٹس ایم ستیہ نارائن اور جسٹس آر ہیم لتا کی بینچ نے ’ فیڈریشن آف تمل ناڈو اسلامک اینڈ پالیٹیکل آرگنائزیشن‘ اور اس سے متعلق تنظیموں کو بدھ سے مجوزہ احتجاج پر 11 مارچ تک کے لئے عبوری روک لگا دی ہے۔ معاملہ میں 12 مارچ کو اگلی سماعت ہو گی۔
اسی طرح کوئمبتور‘مدورائی اور ٹوٹیکورن میں بھی شہریت قانون کے خلاف روڈ روکو ریالی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے کی شرکت۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×