افکار عالم

سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعیہ تحفیظ القرآن کے تحت امسال دو ہزار حفاظ تیار

ریاض: 14؍دسمبر (ذرائع) گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے 500 حفاظ میں اسناد تقسیم کی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کی تحفیظ قرآن جمعیہ کے تحت امسال دو ہزار حفاظ تیار کئے گئے ہیں۔ جمعیہ کے سربراہ عبد الرحمن الہذلول نے کہا ہے کہ ’حفظ قرآن کے مسابقے میں 500 حفاظ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر کی نگرانی میں طلبہ کو حفظ کرانے کے لیے بچوں اور بڑوں کو تلاوت سکھائی جاتی ہے‘۔ ’ریاض جمعیہ کے تحت اب تک ہزاروں طلبہ قرآن مجید حفظ کرچکے ہیں جبکہ بیشمار مساجد کے لیے ائمہ بھی تیار کئے گئے ہیں‘۔ تقسیم اسناد کی تقریب میں وزیر بلدیات امور ماجد الحقیل کے علاوہ امام محمد بن سعود یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد العامری بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×