ریاست و ملک
مولانا ریاست علی بجنوریؒ کے فرزند جواں سال عالمِ دین مولانا سعدان جامی کا اچانک انتقال پُر ملال
دیوبند: 10؍مئی (عصرحاضر) دارالعلوم دیوبند کے سابق سینیر استاذ و ترانۂ دارالعلوم دیوبند کے تخلیق کار حضرت مولانا ریاست علی بجنوری علیہ الرحمہ کے فرزندِ دوم جواں سال عالمِ دین مولانا سعدان جامی کا آج صبح 7:30؍بجے اچانک دیوبند میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نمازِ جنازہ دارالعلوم دیوبند کے احاطۂ مولسری میں پونے تین بجے ادا کی جائے گی اور تدفین مزار قاسمی میں عمل میں آئے گی۔