
عالمی خبریں
بریکنگ نیوز | آج سعودی عرب میں ماہ شوال 1443 کا چاند نظر نہیں آیا
ریاض: 30/اپریل (ذرائع) آج سعودی عرب میں ماہ شوال 1443 کا چاند نظر نہیں آیا، پیر، 2 مئی 2022 کو یکم شوال المکرم عید الفطر کا دن ہوگا۔ رمضان المبارک 1443 کا کل 30 واں روزہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی سپریم کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے متعدد ریجنوں میں چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی مطلع صاف رہنے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا لہذا کل ماہ رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور عیدالفطر 2/مئی کو ہوگی۔