احوال وطن

معروف سماجی اسکالر سوامی اگنی ویش جی چل بسے!

نئی دہلی: 11؍ستمبر (عصر حاضر) معروف سماجی اسکالر و گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار سوامی اگنی ویش جی آج دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف جگر اینڈ بلیری سائنسز میں انتقال کر گئے۔ وہ شدید بیمار تھے اور جگر کے عارضہ میں مبتلا  تھے۔ سوامی اگنی ویش جی 1939 میں ریاست آندھراپردیش کے سریکاکولم میں برہمن سناتی ہندو خاندان میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام ویپا شیام راؤ تھا‘ پورے ملک میں ہر طبقہ و مذہب کے لوگوں میں بے حد مقبول تھے‘ وہ ملک کی بڑی مسلم تنظیموں کے ساتھ سیکولرزم کی بقاء و تحفظ کے لیے جہد مسلسل کرتے رہے۔  خاص طور پر جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی اجلاس میں رونقِ اسٹیج ہوا کرتے تھے۔

ان کے انتقال کی خبر پاکر سپریم کورٹ کے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ اظہار تعزیت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ

سوامی اگنی ویش کا انتقال ایک بہت بڑا سانحہ ہے‘ انسانیت اور روا داری کے لیے ایک حقیقی مجاہد اور بہادر شخص تھے۔ عوامی مفادات کے لیے کسی بھی خطرہ کو مول لینے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے۔ دو سال قبل بی جے پی آر ایس ایس ہجومی تشدد والی ٹیم نے جھارکھنڈ میں ان پر ظلم کیا تھا۔ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×