افکار عالم

شام : اسرائیلی حملے سے لاذقیہ کی بندرگاہ پر کنٹینروں میں آگ بھڑک اٹھی

اسرائیل نے آج منگل کو علی الصبح شام کے مغرب میں لاذقیہ کی بندرگاہ کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق بم باری سے بندرگاہ میں کنٹینروں کے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ ایک ماہ کے دوران میں اہم تنصیبات پر حملے کی دوسری کارروائی ہے۔

شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب 3:21 پر اسرائیل نے بحیرہ روم کی سمت سے لاذقیہ شہر کے مغربی حصے پر میزائل داغے۔ حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں بالخصوص ایرانی فورسز اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے شاذ و نادر ہی شام میں حملوں کی تصدیق کی جاتی ہے۔ تاہم وہ بارہا یہ موقف دہرا چکا ہے کہ شام میں ایران کے وجود کو مضبوط بنانے کی تہران کی کوششوں کو روکنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×