افکار عالم

سعودی عرب میں ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض: 22؍مئی (عصر حاضر) سعودی عرب میں عیدالفطر (ماہ شوّال 1441 ہجری) کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی سپریم کونسل نے ہفتہ کو 30؍رمضان اور اتوار کے دن عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔ مملکت میں عید الفطر 24؍مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ماہِ شوّال کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے، جس کے دوران ملک بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔اجلاس مقررہ وقت پر ختم ہونے تک جب عید کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تو سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ تیسواں روزہ ہوگا جبکہ عید چوبیس مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی سینٹر نے کہا تھا کہ جمعہ کو عید کے چاند کا نظر آنا ممکن نہیں جبکہ دوسری طرف سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر جمعہ کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق المجمعہ یونیورسٹی کے تحت کام کرنے والے فلکیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ ’سائنسی اعتبار سے جمعہ کو 29 واں روزہ ہوگا۔ اس دن سورج 6 بجکر 39 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند اس سے پہلے 6 بجکر 26 منٹ پر غروب جائے گا۔‘

سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات
سعودی عرب میں عید کی تعطیلات جمعرات 29 رمضان 1441ھ کو ڈیوٹی مکمل کر کے شروع ہوگی اور اتوار 8 شوال سے دفاتر کھلیں گے۔ وزارتِ افرادی قوت نے نجی اداروں سے متعلق عید الفطر کی تعطیلات کے بارے میں بتایا تھا کہ نجی اداروں میں عید کی 4 دن تعطیلات ہوں گی۔

عید کے ایام میں سخت کرفیو کا اعلان
خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں عید کے ایام میں 24 گھنٹے کا سخت کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی حکومت نے مملکت میں جزوی کرفیو میں 22 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے کی مشروط اجازت دی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق 23 مئی (تیسویں روزے) سے 27 مئی یعنی چار شوال تک تک ملک بھر میں مکمل کرفیو نافذ کیا جائے گا، اس دوران کسی بھی شہری کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

3 Comments

Asrehazir کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×