احوال وطن

کیرالہ کی ایک عدالت نے آر ایس ایس کے 11 کارکنوں کو 9 سال بعد عمر قید کی سزا سنائی

ترواننت پورم: 15؍نومبر (عصرحاضر) کیرالہ کی نیاٹنکارا ایڈیشنل سیشن عدالت نے 2013 میں کئے گئے اناوور نارائنن نائر کے قتل کے الزام میں آر ایس ایس کے 11 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ نارائنن نائر کو ان کے خاندان کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے قتل کے 9 سال بعد سزا کا اعلان کیا۔

سزا کا اعلان کرتے ہوئے نیاٹنکارا ایڈیشنل سیشن کورٹ نے مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ سزا کے اعلان سے قبل تمام ملزمان ایک جیسے کپڑوں اور ایک ہی ہیئر اسٹائل میں عدالت پہنچے۔ گواہوں کو گمراہ کرنے کے لئے گنجے سروں سے مشابہت کے لیے وگ لگا دی گئی تھی۔ سزا کا اعلان 11 نومبر کو کیا گیا تھا تاہم عدالت کا تفصیلی حکم نامہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔

آر ایس ایس کے کارکنان کو 5 نومبر 2013 کو نارائنن نائر کے بیٹے شیوا پرساد پر حملہ کرنے کے لئے ان کے گھر میں گھس گئے تھے۔ اس وقت شیو پرساد سی پی ایم کی طلبہ ونگ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کے فیلڈ سکریٹری تھے۔ نائر کو حملہ آوروں نے اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ اپنے بیٹے شیوا پرساد کو حملہ سے بچانا چاہ رہے تھے۔ نائر کو ان کی بیوی اور دو بیٹوں کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×